لندن (عارف چودھری)
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ کا بڑا شکر ہے کہ آج بیٹی مریم میرے ساتھ بیٹھی ہے، والدہ پنڈی والی جیل آکر مجھ سے کہتی تھیں تمہارے بغیر واپس نہیں جانا، وہ پولیس والوں سے کہتی تھیں میں بھی اس کے ساتھ رہوں گی مجھے بھی یہیں رکھ دو، میں والدہ کے سرہانے بیٹھا تھا، والدہ نے میرے ہاتھوں میں جان دی۔
نواز شریف نے ماضی کا ایک قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ شہباز شریف کو ہمیشہ مجھ سے یہی گلہ رہا ہے کہ امی آپ سے زیادہ پیار کرتی تھیں۔
نواز شریف نے کہا کہ ہمیں 5 ارب ڈالر پیش کیے گئے لیکن ہم نے اس پر کہا ایبسولوٹلی ناٹ، پاکستان کی اپنی غیرت ہے اس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا۔