مانچسٹر (نوید خان) اردو گلوبل نیوز یوکے،کے مطابق دربار عالیہ نسبت رسول کشکہ شریف حویلیاں میں براستہ پنجگراں حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ و پیر سید علی شاہ رحمتہ اللہ علیہ کی یاد میں عرس مبارک کی تقریب کا آغاز بروز جمعہ 14 15 16 اکتوبر کو منعقد کیا جائے گا.جس میں مریدین اور زاہرین ملک بھر اور بیرون ملک سے شرکت کریں گے۔بروز جمعہ بعد از نماز جمعہ چادر پوشی ہوگی،بروز ہفتہ بڑی اور شاندار محفل نعت بعد از نماز مغرب انعقاد پزیر ہو گی جس میں ملک بھر سے بڑ ی تعداد میں بین الاقوامی نعت خواں حضرات شرکت کریں گے۔آخری اور مجلس کبریٰ بروز اتوار صبح 10 تا 2 بجے دوپہر ہوگی ۔جس میں نعت خوانی اور مقررین کے بیانات ہوں گے اور محفل کا اختتام سجادہ نشین الحاج پیر سید شاہد حسین بادشاہ رحمتہ اللہ علیہ رامت برکاتعم علیہ کے خاص ملفوظات اور اختتامی دعا سے ہو گا،جس میں قبلہ پیر صاحب وطن عزیز کی سلامتی اور خوشحالی اور عالم اسلام کے لیے دعا فرمائیں گے۔ تما م عالم اسلام کو اس با برکت محفل میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔عرس شریف کے جمعلہ انتظامات زیرنگرانی صاحبزادہ سید زاہد حسین اور صاحبزادہ سید مجاہد حسین کے ہونگے. زائرین کے لئے لنگر کا خصو صی انتظام کیا گیا ہے.
نوٹ: (خواتین کے لیے پردے کا خاص انتظام رکھا گیا ہے)
