میاں سلیم طیب کے صاحبزادے عمار طیب کی شادی اور ولیمہ کی پروقار تقریب

Spread the love

برطانیہ اور پاکستان کے مشہور بزنس مین طیب ریسٹورنٹ لندن اور رائل طیب شادی ہال میاں چنوں کے چیف ایگزیگٹیو میاں سلیم طیب کے صاحبزادے عمار طیب کی شادی اور ولیمہ کی پروقار تقریب لاھور اور میاں چنوں میں منعقد ھوئ جس میں برطانیہ اور پاکستان کی ممتاز کاروباری سماجی سیاسی شخصیات نے شرکت کی

لاھور /میاں چنوں رپورٹ عارف چودھری

پاکستان اور بر طانیہ کی کاروباری شخصیت طیب ریسٹورنٹ لندن کے چیف ایگزیگٹیو میاں سلیم طیب کے لخت جگر اور طیب ریسٹورنٹ کے ڈائریکٹر ز میاں وسیم طیب اور میاں علیم طیب کے بھتیجے اور طیب ریسٹورنٹ لندن کے بانی اور کاروباری سماجی مزہبی شخصیت میاں محمد طیب مرحوم کے پوتے عمار سلیم طیب کی شادی خانہ آبادی کاروباری مزہبی شخصیت میاں عمران مرحوم کی صاحبزادی اقراء عمران کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ۔شادی خانہ ابادی کا انعقاد لاھور کے مقامی ہال میں ہوا ۔ بارات کا استقبال مشہور بینڈ سے کیا گیا ڈھول کی تھاپ پر دوست احباب رشتہ داروں اور دلہا نے بھنگڑا ڈالا اور ولیمہ کی پروقار تقریب میاں چنوں میں رائل طیب ہال میں منعقد ھوئ پرمسرت موقع پر کاروباری سیاسی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات ۔ جن میں پی ٹی آئ کے سینئر راہنما رانا فیصل رؤف خان – رانا عمر ممبر قومی اسمبلی چودھری اظہر نارا – سابق سپرٹیڈنٹ جیل بشیر خان -آر پی او راؤ منیر احمد ضیاء -ایس ایس پی خرم شہزاد بیورو کریٹ ملک نثار احمد -شیخ محمد ندیم – چودھری زاھد گجر -چودھری سنی گجر -عامر خان لندن- تنویر اشرف -ذولفقار علی چوہان -نبی حسین -نعیم ملک – میاں رمضان -میاں ظہور طیب- چودھری قاسم-چاچا فیاض علی -میاں شفیق میاں صدیق – سہیل انجم انصاری -سیٹھ سجاد حسین کھرل- اعظم اعوان -سید علی جبران -اور علاقے بھر کی کمیونٹی لیڈران نے شرکت کی آصف علی سنتو قوال نے اپنی قوالیوں سے میلہ لوٹ لیا مہمانوں کی تواضع لاھوری کھانوں سے کی گئ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں