لندن (عارف چودھری) معروف سیاسی اور سماجی شخصیت مرزا فیصل محمود کے مرحوم والد الحاج مرزا سجاد حسین کی دسویں برسی پاکستان اور برطانیہ میں منائی جائے گی اس موقع پر عظیم الشان محفل میلاد مصطفی ﷺ 25 اکتوبر بروز اتوار کو ضلع جہلم تحصیل سوہاوہ کے گاؤں پھلڑے سیداں میں صبح 10:00 بجے انعقاد پزیر ہو گی ۔ اس بابرکت محفل سے مبلغ دعوت اسلامی کے مرکزی شوری کے رکن حاجی اسد مدنی مد ظلہ عالی کا خصوصی بیان ہو گا ۔ ان کا بیان سننے کے لئے گرد ونواح کے گاؤں سے عاشقان رسول ﷺ کی بہت بڑی تعداد شرکت کرے گی ۔ انءشااللہ اجتماع کے آخر میں لنگر بھی تقسيم کیا جائے گا۔
