لندن (عارف چودھری)
ایران میں حکومت مخالف اور خواتین کی آزادی کے حق میں جاری مظاہروں کی حمایت میں ڈچز آف سیکس و ہالی ووڈ اداکارہ میگھن مارکل بھی میدان میں آگئیں۔
میگھن مارکل نے گزشتہ روز امریکا میں ہونے والے میوزک سٹریمنگ پلیٹ فارم سپاٹی فائے کی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے اس تقریب میں سادہ سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ زیب تن کی ہوئی تھی جس پر فارسی میں” زن، زندگی، آزادی” کا نعرہ ، جو کہ ایرانی خواتین سے اظہار یکجہتی کی علامت ہے، لکھا ہوا