راچڈیل پاکستانی کشمیری ایسوسی ایشن نے کشمیر ڈے کی مناسبت سے راچڈیل کونسل آفس کے باہر پرچم کشائ کی پر وقار تقریب منعقد کی جس میں ممبر برطانوی پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ – راچڈیل کے مئیر کونسلر علی احمد -ڈپٹی لیڈر کونسلر علی عدالت -کونسلر شکیل احمد -کونسلر آفتاب حسین -سابق مئیر کونسلر عاصم رشید -کونسلر ثمینہ ظہیر کونسلر امبر نساء -سابق مئیر محمد زمان -کونسلر شاہ وزیر -راجہ صغیر -محمد فاروق قریشی اور کمیونٹی راہنماؤں نے شرکت کی
مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ راچڈیل میں ہر سال کشمیر ڈے پر پرچم کشائ کی جاتی ہے اس دن ہمیں مقبوضہ کشمیر میں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے جو 75 سال سے بھارتی فوج کا ظلم بر داشت کر رہے ہیں لیکن اپنی آزادی کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں ھمیں دنیا کو کشمریوں پر بھارتی فوج کی جانب سے مظالم کو ہائ لائٹ کر نا چاہئے