برنیج بڈیز کی سربراہ سیما شیخ کی زیر نگرانی سالانہ میلاد النبی کا اہتمام کیا گیا

Spread the love

25 اکتوبر بروز منگل ( رپورٹ صابرہ ناہید ) برنیج بڈیز کی سربراہ سیما شیخ کی زیر نگرانی سالانہ میلاد النبی کا اہتمام کیا گیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ میلاد میں سرور کائنات آخرالزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شان میں نعتوں کا نذرانہ پیش کیا گیا ۔ میلاد کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ۔ شاعرہ عابدہ شیخ نے سرور کائنات کی شان میں لکھا گیا اپنا کلام پڑھ کر سنایا ۔ نعت خواں روبی پشیر نے خوبصورت انداز میں نعتیں سنائیں جنھیں سن کر محفل میں شریک خواتین پر سکوت تاری ہو گیا ۔ قدسیہ نے سیرت نبوی پر روشنی ڈالی ۔ عظمت نے سورہ مزمل کی تلاوت کی اور مشعل عقیل نے نعت رسول مقبول پیش کی ۔ برنیج بڈیز کی سربراہ سیما شیخ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے اپنی پوری تنظیم کوخراج تحسین پیش کرتے یوۓ کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ برنیج بڈیز کی پوری ٹیم نے ہر موقع پر ، ہر پروگرام میں میرے ساتھ تعاون کیا اور میلاد النبی کے لنگر میں تمام خواتین نے اپنی مدد آپ کے تحت لذیذ پکوان بنا کر لائیں جس کے لئے میں ان کی مشکور ہوں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں