ہڑپہ صوفی بزرگ باباخادم حسین بخاری کے عرس مبارک رنگارنگ تقریبات اور کبڈی میچ کے فائنل میچ کے ساتھ ہی اختتام پزیر

Spread the love

ہڑپہ صوفی بزرگ باباخادم حسین بخاری کے عرس مبارک رنگارنگ تقریبات اور کبڈی میچ کے فائنل میچ کے ساتھ ہی اختتام پزیر ہوا میچ کے مہمان خصوصی عزیر احمد دیال نے ایک لاکھ بیس ہزار روپے نقد انعام کا اعلان بھی کیا ۔۔

مقامی سطح پر اس طرح کی تقریبات لوگوں میں تفریح کے ساتھ ساتھ اپنے بزرگان دین کے بارے میں جاننے کا بہترین ذریعہ ہیں کھیل کبڈی کا ہو یا کوئی اور کھیلاڑی امن کا سفیر ہوتا ہے اس لئے کھیل کے میدان ہمیشہ آباد رہنے چاہئے مہمان خصوصی عزیراحمد دیال
ساہیوال
ہڑپہ(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال) تفصیل کے مطابق ہڑپہ اسٹیشن کے نواحی گاؤں چک نمبر 4/10L میں ہر سال صوفی بزرگ باباخادم حسین بخاری کا عرس مبارک بڑے جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے جس میں مختلف چیزوں کے سٹال لگانے کے ساتھ ساتھ دیگر رنگا رنگ تقریبات اور مختلف کھیلوں کے مقابلے بھی کروائے جاتے ہیں عرص مبارک پر ہونے والے کبڈی کے مقابلوں کا کل فائنل میچ کھیلا گیا اس فائنل میچ کے مہمان خصوصی ابھرتے ہوئے نوجوان سیاست دان عزیر احمد دیال تھے یہ فائنل میچ پاک آرمی اور پاکستان واپڈا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا میچ کے مہمان خصوصی عزیر احمد دیال کا پنڈال پہنچنے پرسابقہ چیئرمین یونین کونسل ہڑپہ چوہدری منظور احمد سدھو کے پوتے مدثر منظور نمبردار مرحوم کے بیٹے ماحد منطور سدھو نے گلے میں مال ڈال کر خوش آمدید کہا مہمان خصوصی کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈال کر استقبال کیا گیا مہمان خصوصی نے فائنل میچ میں کھلاڑیوں کی زبردست پرفارمنس پر نہ صرف تالیاں بجا کر خوب داد دی بلکہ ہر پوائنٹ پر کھلاڑیوں کو ہزاروں روپے نقد انعام دے کر ان کی حوصلہ افزائی بھی کی مہمان خصوصی نے میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کیں اور ایک لاکھ بیس ہزار روپے نقد انعام بھی دیا اس فائنل میچ مہمان خصوصی عزیر احمد دیال کے ساتھ ۔۔اضوار دیال مظہر کلیر۔۔ سلیم دیال ۔۔ احسن دیال۔۔ تیمور ذکاء دیال۔۔ زمان دیال نمبردار۔۔عابد حسین جٹ۔۔ عمیر ذکاء دیال۔۔عمر دیال۔۔محمد علی کلیر۔۔حیدرسلیم دیال۔۔نذر سندھو۔۔الہ بخش سندھو ۔۔اوراہل دیہہ کے دیگر لوگ بھی بڑی تعداد میں موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں