رپورٹ عارف چوہدری
بر طانیہ میں مسلمان کمیونٹی کی جانب سے نارتھ ویسٹ ریجن میں قائم موٹر سائیکل گروپ رائیڈر آف بدر کی سالانہ میٹنگ کا انعقاد راچڈیل کے نیو یارک چکن ریسٹورنٹ میں ہوا جس میں دیسی بائیک رائڈ گروپ نے بھی شرکت کی۔ جن میں محمد یوسف محمد زیشان -احسان -عمران -عباس -فیصل -چودھری نواز سماجی و کاروباری شخصیت نعمان طارق بٹ نے شرکاء کے اعزاز میں افطار پارٹی بھی دی ۔نارتھ ویسٹ ریجن سے رائڈر آف بدر سائیکل گروپ کے اراکین کی شرکت اس موقع پراسماعیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ اکٹھے ہونے کا بینادی مقصد نوجوانوں کو محفوظ طریقے سے موٹر سائیکل چلانے بارے آگاہی دینا تھی تاکہ نوجوان نسل منشیات یا دیگر منفی سرگرمیوں سے بچے اور صحت مند سرگرمیوں میں مصروف رہے ۔ دیسی بائیک کے چئیر پرسن عمر شفیق کا کہنا تھا کہ آج افطاری پر اکٹھے ہونے کا مقصد اس سال موٹر سائیکل رائڈ کے انعقاد بارے بات چیت کرنے کے ساتھ مستقبل کی حکمت عملی اپنانا رائیڈر آف بدر کے چئیر پرسن ۔ ہارون خان نے کہا کہ اکٹھے مل بیٹھنے کا مقصد ایک دوسرے کے خیالات سے آگاہ ہونے کے ساتھ اس سال اور آئندہ کی حکمت عملی طے کرنا ہے کہ ہم گروپ کی سرگرمیوں کو کیسے آگے لیکر جا سکتے ہیں