لندن رپورٹ عارف چودھری
: چئیرمین جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل راجہ نجابت حسین کو مملکت پاکستان کی طرف سے ستارۂ پاکستان کے اعزاز سے نواز گیا۔ برطانیہ و یورپ کے طول و عرض میں مقیم کشمیرئ کمیونٹی کے اندر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی ہائی کمشن لندن میں عظیم الشان تقریب منعقد کی گئی جس میں برطانیہ بھر سے کشمیری و پاکستانی سیاسی و سماجی راہنماؤں نے شرکت کی۔ عزت ماب سفیر پاکستان جناب معظم احمد خان نے صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے چئئرمین JKSDMI راجہ نجابت حسین کو ان کی مسلۂ کشمیر پر طویل اور انتھک جدوجہد پر تمغہ ستارۂ پاکستان عنائت کیا۔ سفیرِ پاکستان نے راجہ نجابت حسین کی خدمات کا ذکر کرتے ہوۓ ان کی مسلۂ کشمیر طویل جدوجہد پر فخریہ جذبات کا اظہار کیا اور کہا کہ راجہ نجابت حسین نے اپنی ساری زندگی بھارتی ظلم و ستم کے شکار کشمیری عوام کی آواز دنیا کے اعلی ایوانوں تک پہنچانے میں وقف کر دی۔ سفیر پاکستان عزت ماب جناب معظم احمد خان نے شرکاء تقریب سے مخاطب ہوتے ہوۓ کہا کہ جس قوم میں راجہ نجابت حسین جیسے ڈٹے ہوۓ مجاھد اور ہر فورم پر پیش پیش بلاتنخواہ سفارتکار موجود ہوں اسے زیادہ دیر غلام نہیں بنایا جا سکتا۔ راجہ نجابت حسین 1977 میں پاکستان سے برطانیہ شفٹ ہوۓ اور 1983 میں کشمیری سیاسی جماعت آل جموں کشمیر مسلم کانفرس کو بطور مرکزی جوائینٹ سیکرٹری جوائن کیا۔ 1984 میں مقامی سیاسی جماعت کنزرویٹو پارٹی کو جوائن کیا اور بریڈفورڈ نارتھ کے چئیرمین منتخب ہوۓ۔ 5 جنوری 2009 کو JKSDMI کی بنیاد رکھی اور اس کے پہلے بانی چئیرمین منتخب ہوۓ۔ اس پلیٹ فارم سے انہوں نے برطانیہ اور یوروپین یونین کے اندر ہر فورم اور ہر کمیٹی میں جا کر مسلۂ کشمیر کے لئے آزادانہ و منصفانہ حل کی جدوجہد کی جس کی نتیجہ میں آج پوری دنیا کے پارلیمنٹری ادارے مظلوم کشمیریوں کی آواز کو سمجھنے لگے ہیں۔ بھارت کی طاقتور لابی کے غلط موقف کو چئئرمین JKSDMI نے بھرپور شکست سے دوچار کیا۔
اس تقریب میں برطانیہ کے تمام علاقوں سے سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی اور ستارۂ پاکستان کا اعزاز پانے والے راجہ نجابت حسین اور ممبر پارلیمنٹ خالد محمود کو مبارک باد پیش کی۔ مانچسٹر سے ڈپٹئ لارڈ مئیر آف مانچسٹر اور JKSDMI یوکے کی چئیرپرسن کونسلر یاسمین ڈار، امجد حسین مغل وائس چئئرمین JKSDMI-UK، کونسلر نائیلہ شریف چئیرپرسن JKSDMI براۓ نارتھ آف انگلینڈ، آسیہ حسین چئیرپرسن JKSDMI براۓ ویسٹ آف مڈلینڈ، عبدالوہاب قادری چئیرمین JKSDMI ساؤتھ انگلینڈ، ذیشان عارف چئیرمین JKSDMI-UK یوتھ ونگ، راجہ ھاشم شریف سابق چئیرمین یوتھ ونگ JKSDMI-UK, صبیحہ شہزاد سابق ڈپٹی چئیرپرسن JKSDMI, چئیرپرسن کنزرویٹو مسلم فورم براۓ نارتھ ویسٹ آف انگلینڈ اور معروف کشمیری جرنلسٹ ثمینہ خان، مانچسٹر سے معروف کاروباری شخصیت مس نینا خان، لندن سے مس نادیہ جعفری، سابق لارڈ مئیر آف بریڈفورڈ راجہ غضنفر خالق، راجہ جاوید طارق ایگزیکٹو کمیٹی ممبر JKSDMI, سابق چئیرپرسن JKSDMI لاہور پروفیسر ڈاکٹر ثانیہ منیر بھٹی، انسانی حقوق کی سرگرم رکن نائیلہ عظیم برمنگھم، معروف جرنلسٹ و اینکر پرسن اعجاز فضل، لوٹن سے جرنلسٹ کامران عابد بخاری، سابق صدر انٹرنیشنل کشمیر رابطہ کمیٹی براۓ برطانیہ چودھری محمد عظیم، لندن سے بیرسٹر صاحبزادہ حیات، واہٹ فورڈ سے انسانی حقوق کے سرگرم رکن لیاقت علی خان، راجہ محمد اسلم خان ڈپٹی لیڈر براۓ لوٹن بورو کونسل، چودھری شوکت علی چئیرمین لیبر مسلم فرینڈز یوکے، ایلڈرمین مشتاق احمد لاشاری MBE, معروف کشمیری راہنما ڈاکٹر سید عنائت اللہ اندرابی، ہیومن رائٹس ایکٹیویسٹ سعدیہ میر ، سابق کونسلر عبید خان آف ایلفورڈ ، ہائی کمیشن آف پاکستان لندن کے جملہ سٹاف، راجہ نجابت حسین ستارۂ پاکستان اور خالد محمود ستارۂ پاکستان ھمراہ فیملیز شرکت کی۔