گرینڈ اوورسیز کلب کے سینئر نائب صدر چودھری الطاف شاھد اور دوسرے عہیدیدران نے گرینڈ اوورسیز کلب برطانیہ چودھری محمد نواز کے اعزاز میں کیفے ایلینٹو۔ Aylanto راچڈیل میں عیشائیہ دیا

Spread the love

گرینڈ اوورسیز کلب کے سینئر نائب صدر چودھری الطاف شاھد اور دوسرے عہیدیدران نے گرینڈ اوورسیز کلب برطانیہ چودھری محمد نواز کے اعزاز میں کیفے ایلینٹو۔ Aylanto راچڈیل میں عیشائیہ دیا جس میں گرینڈ اوورسیز کلب کے پراجیکٹس پر بریفنگ دی گئی اور افواج پاکستان کی ملک کے لئے قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا
راچڈیل عارف چودھری
گرینڈ اوورسیز کلب کے سینئر نائب صدر چودھری الطاف شاھد جنرل سیکرٹری چودھری شاھد کھوکھر – خواجہ محمد یونس -چودھری شاھد وڑائچ اور دوسرے عہدیداروں نے گرینڈ اوورسیز کلب برطانیہ کے صدر چودھری محمد نواز جو گرینڈ اوورسیز کلب کے بانی و چئیرمین چودھری سرور سے کلب کے نئے پراجیکٹ اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر بات چیت کے لئے پاکستان
جا رہے ہیں کے اعزاز میں کیفے Aylantoراچڈیل میں عیشائیہ دیا جس میں اوورسیز کے مسائل اور پاکستان کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی اور افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اس موقع پر مہمان خصوصی چودھری محمد نواز نے تمام عہیدیداروں کا انکو عیشائیہ دینے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں پاکستان جا کر گرینڈ اوورسیز کلب کے چئیرمین چودھری سرور سے خصوصی ملاقات کرونگا اور اوورسیز پاکستان کشمیریوں کو پاکستان میں درپیش مسائل کے حل کے لئے مختلف محکموں کے انچارج سے مل کر بات کروں گا جنرل سیکرٹری چودھری شاھد کھوکھر کا کہنا تھا کہ آج ھم نے اپنے صدر کو عیشائیہ دیا وہ چئیرمین چودھری سرور سے پاکستان جاکر ملاقات کریں گے اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل بر تفصیل سے بات کرینگے اور ھم پاکستان کی عظیم فوج کو سیلیوٹ کرتے ہیں جن کی قربانیوں کی وجہ سے پاکستان محفوظ ھے گرینڈ اوورسیز کلب سینئر نائب صدر چودھری الطاف شاھد نے اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے افواج پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا انکا مزید کہنا ھے کہ پاکستان کو کوئ بھی مشکل آتی ھے تو ھماری افواج ھمیشہ سب سے آگے آکر کام کرتی ھے جس پر ھمیں فخر ھے آخر میں پاکستان کی سلاُمتی اور ترقی کے لئے خلیفہ محمد نواز نے خصوصی دعا کرائ مہمانوں کی تواضع لاھوری کھانوں سے کی گئ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں