لندن ( عارف چودھری)
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان برطانیہ کے سینئر نائب صدر مرزا فیصل محمود نے مرتضی وہاب کو میئر کراچی بنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں موجود تمام پانی کے Hydrants ہاینڈرنٹس کو بند اور پائپ لائنوں کے ذریعے کراچی کی عوام کو گھروں میں پانی دیا جائے ۔ مرزا فیصل محمود نے میئر کراچی سے بڑا مطالبہ کرتے ہوئے کہا پیپلز پارٹی کی سندھ گورنمنٹ نے کراچی کے تمام حقوق تلف کئے ہوئے تھے ۔اور ایک سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت یہ تمام بلدیاتی ادارے صوبائی حکومت کے ماتحت کر لئے گئے تھے ۔ اب وقت ہے پیپلز پارٹی کے پاس اگر اب بھی کراچی کے شہریوں کو پائپ لائنوں کے زریعے پانی کی فراہمی نہیں ہوتی تو یاد رکھنا کہ پیپلز پارٹی کا زوال اب سے شروع ہو جائے گا کیونکہ ہر عروج کے بعد زوال ہے ۔ یہ نوشتہ دیوار پڑھ لیں ۔مرزا فیصل محمود نے مزید کہا کہ کراچی سے ٹنکرز مافیا کا مکمل خاتمہ کیا جائے ۔ایک تو یہ کہ ان کی وجہ سے کراچی کے روڈ کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے ہیں اور دوسرا یہ کراچی جیسے شہر کو خوبصورت اور نکھارنے کے لئے بھی ضروری ہے .
