مانچسٹر کے مقامی ہال میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا

Spread the love

گریٹر مانچسٹر کی ممتاز سماجی شخصیت خواتین کے حقوق کی علمبردار چئیریٹی کاموں میں سب آگے رہنے والی اور کمبوہ فاؤنڈیشن کی چئیر پرسن جو چند دن پہلے اچانک وفات پا گئ تھی تھی انوش چودھری اور انکی فیملی نے مانچسٹر کے مقامی ہال میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا کمیونٹی لیڈر لیڈر اور سابق امیدوار مئیر گریٹر مانچسٹر چودھری اسلم کمبوہ ممتاز سائنسدان الطاف مغل تا فی کی خصوصی شرکت

رپورٹ عارف چودھری
گریٹر مانچسٹر کی ممتاز سماجی شخصیت خواتین کے حقوق کی علمبردار چئیریٹی کاموں میں سب آگے رہنے والی اور کمبوہ فاؤنڈیشن کی چئیر پرسن کاروباری شخصیات ارشد محمود اور طاہر محمود کی والدہ رضیہ بانو رازق جو چند دن پہلے اچانک وفات پا گئ تھی تھی انوش چودھری اور انکی فیملی نے مانچسٹر کے مقامی ہال میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا کمیونٹی لیڈر اور سابق امیدوار مئیر گریٹر مانچسٹر چودھری اسلم کمبوہ ممتاز سائنسدان الطاف مغل تا فی کی خصوصی شرکت دوسرے شرکت کرنے والوں میں لقمان چودھری -عادل عابد امر یکہ- احمد نواز -طاہر حفیظ -چودھری شبیر گجر -محمود ریاض -ارباب-آفتاب -عدنان ابرار -جاوید اسلم -چودھری ندیم -ڈاکٹر انجم -محمد حارث اور حافظ محمد افضل شامل تھے -تقریب کا آغاز محمد حارث کی تلاوت قرآن پاک سے ھوا – طاہر حفیظ نے آقائے کائنات کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کئے -اس موقع پر مہمانُ خصوصی پراپرٹی ٹائیکون سابق امیدوار مئیر گریٹر مانچسٹر و ممبر یورپی پارلیمنٹ چودھری اسلم کمبوہ نے کہا کہ مرحومہ پس پردہ غرباء اور بے سہاروں کی مدد کرتی تھی اور کمیونٹی کے اندر اتفاق اور اتحاد کی فضاء قائم کرنے میںُ انکا کردار نمایاں تھا جو ھمیشہ یاد رکھا جائیگا -صدر منہاج القرآن احمد نواز نے کہا کہ مر حومہ ھمیشہ فلاحی کاموں میں بڑہ چڑہ کر حصہ لیتی تھی -چودھری ارشد محمود اور لقمان عابد کا کہنا تھا کہ وہ کمیونٹی کے علاوہ خاندان کے لئے قیمتی اثاثہ تھیں وہ ھمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رھے گی ھماری بھی بھر پور کوشش ھوگی کہ انکے کمیونٹی کے لئے فلاحی کاموں کو جاری رکھیں محمود ریاض اور محمد ارباب نے کہا کہ وہ پاکستان اور برطانیہ میں اپنی چئیرئٹی کے زریعے مستحق لوگوں کی بھر پور مدد کرتی تھیں وہ کمیونٹی کا قیمتی سرمایہ تھیں مشہور سائنس دان الطاف مغل حافظ محمد افضل نے کہا کہ محترمہ رضیہ بانو مرحومہ کے اندر ایسی صفت بہم مود تھی سماجی شخصیت کے ساتھ کمیونٹی کا قیمتی سرمایہ تھیں میزبان انوش چودھری نے محترمہ رضیہ بانو کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا وہ ایک عظیم شخصیت تھی اور انہوں نے روحانی محفل میں شرکت کرنے والے خواتین اور حضرات کا شکریہ ادا کیا – اس موقع پر کمیونٹی کے لئے نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو کمبوہ فاؤنڈیشن کی جانب سے چودھری اسلم کمبوہ کے ہاتھوں خصوصی شیلڈز بھی دی گئ -مہمانوں کی تواضع خصوصی لنگر سے کی گئ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں