مورخہ 26 اگست 2023 بروز ہفتہ ( صابرہ ناہيد بیورو چیف اردو گلوبل نیٹ ورک ) خزینہ شعروادب انٹرنیشنل کی چھٹی سالگرہ اور سالانہ مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مقامی اور بین الاقوامی شعراء نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز حمیرا ثناء اور میاں عامر نے کیا۔ تلاوت ڈاکٹر یونس پرواز اور نعت رسول مقبول کا ہدیہ سرور چشتی نے پیش کیا۔ صابرہ ناہيد نے خزینہ کے ممبران کا تعارف کروایا ۔ ممبران میں چیرمین امتیاز شیخ ، جنرل سیکرٹری شہزاد مرزا خود شرکت نہ کر پائے اور کی اہلیہ شبنم مرزا شامل ہوئیں ، بیورو چیف میاں عامر علی ، خزانچی مریم لطیف ، انفارمیشن سیکرٹری صابرہ ناہید ، ایگزیکٹو ممبر حمیرا ثناء ،سمیرا عارف ، ناز کوکب ، مسٹر و مسز سیما شیخ ، مسٹر و مسز سائرہ پونا والا اور ڈاکٹر ابراہیم شامل تھے ۔ جبکہ سرپرست سید سجاد شاہ ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے شرکت نہ کر پائے۔ صابرہ ناہيد نے خزینہ کی بانی و صدر نغمانہ کنول شیخ کا تعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک عالمی شہرت یافتہ شاعرہ ہیں جن کے اب تک 16 شعری مجموعے شائع ہو چکے ہیں اور حال ہی میں ایک ناول آخری محبت شائع ہوا اور اب زینہ چڑھتی لڑکی زیر طبع ہے۔ اور نغمانہ کنول نے تمام شعراء کا تعارف کرواتے ہوئے انھیں دعوت کلام دی ۔ شعراء کرام میں پروفیسر محمود پاشا ، پروفیسر بہاول شیر ، لیاقت علی احد ،روبینہ خان عابدہ شیخ ، علی عمران ، فائقہ گل ، نغمانہ بیا جی ، سکندر نواز ،زینب بخاری ، ڈاکٹر سعادت سعید اور فرزانہ افضل شامل تھے ۔ مہمان خصوصی صابر رضا تھے ۔ رضیہ چوہدری مہمان خاص تھیں ۔ مسٹر اور مسز سیما شیخ اور سائرہ پونا والا نے نے اس پروگرام میں خاص تعاون کیا ۔ تنظیم کے ممبران نے تمام شعراء میں پھول پیش کیے ۔ تقریب کے آخر میں خزینہ کی سالگرہ اور چیرمین امتیاز شیخ ، بیورو چیف میاں عامر علی ، انفارمیشن سیکرٹری صابرہ ناہید اور ایگزیکٹو ممبر ناز کوکب کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا ۔ تقریب کے آغاز میں پرتکلف کھانے کا اہتمام کیا گیا
