اپواء مانچسٹر کی جنرل سیکرٹری بیگم نصرت احمد کے لئے دعائے مغفرت کی گئی

Spread the love

بیگم صابرہ ناہیدکو اپواء مانچسٹر کی نئی جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا۔

(مانچسٹر سے غلام حسین کی رپورٹ) اپواء مانچسٹر کا اجلاس بروز ہفتہ 16 ستمبر 2023 ( رپورٹ صابرہ ناہید مانچسٹر ) چیر پرسن بیگم نازیہ طارق وزیر کی قیادت میں منعقد ہوا ۔ جس میں اپواء مانچسٹر کی جنرل سیکرٹری بیگم نصرت احمد جو کہ مختصر علالت کے بعد وفات پا گئیں تھیں کے لئے دعائے مغفرت کی گئی ۔ صابرہ ناہيد نے دعائے مغفرت کی اور بیگم نازیہ طارق اور پوری ٹیم نے نصرت احمد کی خدمات کو سراہا اور انھیں خراج تحسین پیش کیا۔ میٹنگ میں اہم معاملات کو زہر غور لایا گیا اور آئندہ کے پروگراموں کے لئے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا ۔
آج کی میٹنگ میں متفقہ فیصلے سے بیگم صابرہ ناہید کو نیا جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا ہے ۔ صابرہ ناہيد کا کہنا تھا کہ وہ بیگم نصرت احمد کے کام کو آگے لے کرچلیں گئیں اور پوری کوشش کریں گئیں کہ اپنی پوری ٹیم کے ساتھ مل کر اپواء کی فلاح و بہبود کے لئے کام کریں ۔
میٹنگ میں چیرپرسن بیگم نازیہ طارق ، وائس چیئرپرسن بیگم عابدہ غزنوی ، جوائنٹ سیکرٹری بیگم رضیہ اقبال ، فنانس سیکرٹری بیگم اقبال مغل ، فنانس اسسٹنٹ بیگم بشری ۔ ایگزیکٹو ممبر بیگم شاہدہ اختر اور ایگزیکٹو ممبر بیگم ماہم آفتاب نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں