برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں آمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشی میں جلوس نکالا گیا

Spread the love


( مانچسٹر سے غلام حسین کی رپورٹ)آمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشی میں دنیا بھر میں جہاں جہاں عاشقان مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم مقیم ہے ہیں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا دن نہایت عقیدت و احترام سے مناتے ہیں برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں جلوس نکالا گیا دارلعلوم اسلامیہ سے شروع ہو کر مختلف روٹس سے ہوتا ہوا مرکزی جامع مسجد اتحاد المسلمین وکٹوریہ پارک میں اہتمام ہوا جلوس کے راستے میں اسلامک سنٹر دعوت اسلامی اور برطانیہ کی معروف سوشل گروپ اردو گلوبل اوپن کجن مانچسٹر نے اپنے فوڈ بینک کے باہر شرکاء جلوس کو استقبالیہ دیا آس موقع پر کھجور اور پانی تواضع کی گئی چوہدری مقصود کی طرف شرکاء جلوس کے لیئے حسب روایت دارلعلوم اسلامیہ میں ناشتے کا بندوست کیا گیا راجہ خورشید کی طرف سے شرکاء جلوس کے لیئے پانی کا اہتمام کیا گیا تھا اوپن کچن مانچسٹر کی ٹیم سی ای او محمد شہزاد علی محیودین چیمہ۔ غلام حسین محمد یسین۔محمد حسنین ۔محمدعلی۔محمد عطاء محمد رافع اور لیڈییز والنٹیئر کی نمائندگی باجی زبیدہ ۔شیری اور مس ٹینہ نے کی مانچسٹر کے سماجی سیاسی ادبی اور کاروباری شخصیات نے اوپن کچن مانچسٹر کے کردار کی تعریف کی جس طرح دن رات انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں یاد رہے کرونا وبا کے دوران 18 اپریل 2020 سےضرورت مند افراد میں تازہ کھانہ اور ہفتہ وار گروسری کا سامان مہیا کرنا شروع کیا تھا بفضل خدا ساڑھے تین سال بلا ناغہ کھانا مہیا کر رہے ہیں اس پروجیکٹ میں حاجی شبیر عبدل۔ جبار حفیظ چوہان عامر خان کا کردار نہایت اہم ہے جلوس کے اہتمام پر وکٹوریہ پارک مسجد میں عظیم الشان جلسے کا اہتمام کیا گیا جس عالم اسلام کے نامور مزہبی سکالرز اپنے خطاب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان بیان کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں