بلال جامع مسجد اولڈھم یوکے میں سالانہ جلسہ میلادالنبی کا انعقاد

Spread the love

اولڈھم۔ رپورٹ عارف چودھری*
گریٹر مانچسٹر کے علاقہ اولڈھم کی بلال جامع مسجد اینڈ ایجوکیشن سینٹر میں گزشتہ روز عظیم الشان
جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا انعقاد
عصر تا مغرب پہلا سیشن ہوا جس میں بلال مسجد کے طلباء نے سلسلہ تلاوت و نعت
و تقاریر میں بھرپور حصہ لیا جسے والدین علمائے کرام اور اہل علاقہ کی طرف سے خوب سراہا گیا ۔
دوسرا سیشن نماز مغرب کے بعد شروع ہوا جسمیں
طریقہ محمدیہ یوکے کے مبلغ
مولانا غلام علی اولیاء صاحب نے انگریزی زبان میں
محبت مصطفی کی برکات پر تفصیلی خطاب کیا ،
پھر کھڑی شریف میرپور پاکستان سے آئے ہوئے مہمان ثناء خوان عمران شہزاد مدنی نے اپنے مخصوص انداز میں گلہائے عقیدت بحضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ والہ وسلم پیش کئے جس سے شرکاء محفل جھوم اٹھے۔
پھر مہمانِ خصوصی
حضرت علامہ مولانا مفتی محمد سہیل احمد سیالوی نے اردو زبان میں جامع علمی و تحقیقی فکر انگیز خطاب کیا انھوں نے کہا بندہ مومن کے لئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے نسبت کائنات میں عظیم ترین تحفہ ہے میلادالنبی کا جشن بھی اسی نسبت کو مضبوط کرنے اور قائم و دائم رکھنے کے لئے ہم منعقد کرتے ہیں۔
جلسہ میں
مولانا مفتی محمد اعظم نقشبندی
مولانا قاری عبدالشکور قادری
مولانا قاری محمد اسلم سیالوی
مولانا قاری ماجد حسین رضوی
مولانا امام عتیق حسین قادری
خلیفہ صوفی زاہد مظہر صدیقی
مصباح الدین بشیر
اور
حاجی محمد اسلم
حاجی الطاف حسین
حاجی عبدالغفور
حاجی اکبر علی
حاجی محمد سلیم
عرفان زر ،
حاجی وسیم اقبال
قاسم مسعود
حاجی نعیم اقبال،
ضیاء محی الدین
حاجی نعیم شہزاد
قمر رحمن،
اور کثیر تعداد میں اولڈھم بھر کی مساجد سے غلامان رسول نے شرکت کی ۔
اختتامی دعاء کے بعد تمام شرکائے جلسہ کو ضیافت میلاد پیش کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں