اپواء مانچسٹر کی جنرل سیکرٹری بیگم صابرہ ناہيد کی اپواء پنجاب کی چیئرپرسن بیگم سامعہ زاہد سے خصوصی ملاقات

Spread the love


مورخہ 7 اکتوبر بروز ہفتہ ( صابرہ ناہيد مانچسٹر ) اپواء مانچسٹر کی جنرل سیکرٹری بیگم صابرہ ناہید نے پنجاب کی چیئرپرسن بیگم سامعیہ زاہد سے خصوصی ملاقات کی ۔ جس میں تنظیم کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی ۔ صابرہ ناہيد نے چیئرپرسن پنجاب کو مانچسٹر اپواء کی کارکردگی سے آگاہ کیا اور سابقہ جنرل سیکرٹری بیگم نصرت احمد جو کہ گذشتہ دنوں اس جہان فانی سے رخصت ہو گئی تھیں کی خدمات سے آگاہ کیا اور اعادہ کیا کہ وہ بیگم نصرت کے مشن کو لے کر آگے بڑھیں گیئں ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ جلد ہی چیئرپرسن مانچسٹر بیگم نازیہ طارق کی زیر سرپرستی میں اے جی ایم بلائیں گیئں اور فیشن شو اور مینا بازار جیسے پروجیکٹوں پر کام کریں گیئں اور پاکستان میں یوسف گوٹھ سکول کی امداد پر عمل پیرا رہیں گئی۔
اپواء پنجاب کی چیئرپرسن بیگم سامعہ زاہد نے جنرل سیکرٹری اپواء مانچسٹر کا پر تپاک استقبال کیا اور اپواء پنجاب کے مختلف پراجیکٹس پر ہونے والے کاموں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں اپواء کا کام قابل تحسین ہے ۔ ان کے انڈر پرائمری سکول، دستکاری سکول ، کالج ، خواتین کے لئے 3 ہوسٹل اور صحت عامہ کے پروجیکٹ پر کام ہو رہا ہے ہیلٹھ سنٹر، ویمن ایمپاورنمنٹ اور بچوں کے لئے ڈے کئیر سنٹراور پلے ایریا پرکام ہو رہا ہے ۔چیرپرسن پنجاب نے اپواء مانچسٹر کی راہنمائی کی بھر پور یقین دہانی کرائی اور جنرل سیکرٹری صابرہ ناہيد کے اعزاز میں برتکلف ظہرانے کا انتظام کیا۔ صابرہ ناہید نے شیری خلیلی اور خصوصی طور پر اپواء کراچی ہیڈ آفس کا شکریہ ادا کیا کہ جن کی ہدایت پر یہ میٹنگ طے پا ئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں