برطانوی دارالحکومت لندن میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف کئی مقامات پر مظاہرے کیے گئے۔

Spread the love

لندن عارف چودھری
برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ اور بی بی سی کے دفتر کے باہر احتجاج کیا گیا۔
برطانیہ کے شہر بریڈفورڈ میں بھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا سلسلہ جاری ہے، سیکڑوں لوگوں نے بریڈ فورڈ سٹی ہال کے باہر مظاہرہ کیا، مظاہرین نے ہاتھوں میں فلسطین کے جھنڈے اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جس پر فلسطین کی آزادی کے نعرے درج تھے۔

مظاہرین نے عالمی برادری و اقوام متحدہ سے جنگ بندی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا، مظاہرے کے دوران پولیس بھی مظاہرین کی نقل و حرکت کی ریکارڈنگ کرتی رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں