پیرس کی ممتاز کاروباری سماجی شخصیت چودھری خالق صادق اپنے خالق حقیقی سے جا ملے

Spread the love

پیرس کی ممتاز کاروباری سماجی شخصیت چودھری خالق صادق برطانیہ کے شہر بولٹن میں مختصر علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے وہ ضلع گجرات کی ممتاز سیاسی سماجی شخصیت اور او پی سی گجرات کے سابق چیئرمین چودھری عدیل ارشد کے کزن تھے انکی نماز جنازہ بولٹن کی مسجد اقصی میں ادا کر دی گئی جس میں سیاسی مزہبی سماجی شخصیتوں کے علاوہ کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی
رپورٹ عارف چودھری
زندگی اور موت کا اختیار اللہ تعالیٰ کے پاس ہے ہم اس حقیقت سے چشم پوشی نہیں کر سکتے کہ ہر جاندار شے نے موت کا زائقہ ہر صورت میں چکھنا ھے انتہائ شفیق ملنسار -مخیر اور غریب پرور شخصیت اور ضلع گجرات کی ممتاز کاروباری سیاسی شخصیت اور اوورسیز پنجاب کمیشن ضلع گجرات کے سابق چیئرمین چودھری عدیل ارشد کے کزن فرانس کی مشہور کاروباری اور سماجی شخصیت چودھری خالق صادق مختصر علالت کے بعد بر طانیہ کے شہر بولٹن میں عارضی دنیا چھوڑ کر اپنے خالق حقیقی سے جاملے انکی نماز جنازہ بولٹن کی مسجد اقصی میں ادا کر دی گئی نمازہ جنازہ امام مسجد مفتی محمد سہیل سیالوی نے پڑھائ نمازہ جنازہ میں ممتاز کاروباری سیاسی سماجی مزہبی شخصیتوں کے علاوہ کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں چودھری عبدالرحمن -چودھری عرفان – چودھری عدیل اشرف چودھری سلطان -سینئر صحافی اینکر سید مظہر بخاری -عارف چودھری -شامل تھے نماز جنازہ کے بعد میت کو پاکستان روانہ کر دیا گیا وہاں انکے آبائ گاؤں مراری ضلع گجرات میں نمازہ جمعہ کے بعد نمازہ جنازہ ادا کی جائے گی چودھری چودھری خالق صادق مرحوم کے کزن سماجی سیاسی شخصیت او پی سی پنجاب گجرات کے سابق چیئرمین چودھری عدیل ارشد جو اپنے کزن کی اچانک وفات پر پاکستان سے خصوصی طور پر برطانیہ آئے تھے نے بولٹن میں میڈیا سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ چودھری خالق صادق مرحوم کی اچانک وفات سے ہمارے خاندان میں ایک خلا پیدا ھو گیا ھے انکی کمی خاندان کے ساتھ کمیونٹی کو بھی ھمیشہ محسوس ہوتی رہے گی وہ ایک نہایت محبت پیار خاندان اور کمیونٹی کو اکٹھا رکھنے والی شخصیت تھے اللہ انکو جنت الفردوس میں جگہ دے آمین انہوں نے لوگوں کی اتنی پڑی تعداد میں نمازہ جنازہ میں شرکت پر شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں