( صابرہ ناہيد بیورو چیف اردو گلوبل ) اردو گلوبل ویمن ونگ اور پاکستانی کمیونٹی سنٹر کے تعاون سے خوبصورت محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں مانچسٹر کی مشہور نعت خواں خواتین نے نعت رسول مقبول پیش کیں اور محفل کو گرما کر رکھ دیا ۔ ویمن ونگ کی صدر شبانہ اقبال نے مشعل عقیل کو سٹیج سنبھالنے کی دعوت دی ۔ مشعل عقیل نے نظامت کےفرائض نبھائے ۔ جنرل سیکرٹری مریم لطیف نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ باجی دلشاد نے تلاوت قرآن پاک سے پروگرام کا آغاز کیا ۔ باجی نازی نے حمد باری تعالٰی پیش کی۔ نعت خواں خواتین میں پنکی ، صفورا، نوشین ، باجی فضیلت ، سمعیہ ، سیدہ نزہت ، شبنم مرزا ، آسیہ ثمن اور بازغہ شامل تھیں ۔ اور محترمہ فرح نے بیان دیا اور دعا کرائی ۔ فلسطینی بھائی بہنوں کے لئے خصوصی دعا کی گئی اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ آرٹ اینڈ کلچر کی صدر صابرہ ناہید نے اوپن کچن ، یو جی ویمن گروپ ، آرٹ اینڈ کلچر اور یوتھ ونگ کا تعارف کروایا اور پاکستانی کمیونٹی سنٹر کے چیرمین ھارون کٹھیانہ اور منیجر صائمہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ جن کے تعاون سے اردو گلوبل ہر دفعہ کمیونٹی سنٹر میں پروگراموں کا انعقاد کرواتے ہیں۔ صابرہ ناہید اور چیف آرگنائزر شبنم مرزا نے مہمانان خصوصی محترمہ نازیہ طارق وزیر ( مسز قونصل جنرل مانچسٹر ) محترمہ نازیہ لیاقت ملک اور کونسلر نائلہ شریف کا استقبال کیا اور انھیں پھول اور دوپٹے پیش کئے ۔ مسز طارق وزیر ، محترمہ نازیہ ملک اور کونسلر نائلہ نے یو جی ویمن ونگ کو خوبصورت محفل سجانے کی مبارک پیش کی اور ٹیم اور رضاکاروں کی کاوشوں کو سراہا ۔ ویمن ونگ کی وائس پریذیڈنٹ تنزیلہ ، فنانس سیکرٹری لبنی ظفر ، میڈیا رپورٹر صوفیہ مغل اور ایگزیکٹو ثوبیہ ، زبیدہ ، ٹینا اور دیگر رضاکاروں کی کاوشیں قابل تحسین ہیں جنھوں نے مہمانوں کی خاطر تواضع میں کوئی کثر نہ چھوڑی ۔ یہاں اردو گلوبل نیٹ ورک کے سرپرست شہزاد مرزا کو خراج تحسین پیش کرنا لازمی ہے کہ جن کی کاوشوں سے یہ تنظیم اپنے عروج کی منزلوں کو چھو رہی ہیے ۔ اس محفل میں مانچسٹر کی خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کے درمیان میں جلیبیاں ، نمک پارے ،جاکلیٹ اور چائے پیش کی گئی اور آخر میں پرتکلف کھانا پیش کیا گیا۔
