پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم( ق) الیکشن کے بعد ملکی ترقی کے لئے ھر سیاسی جماعت سے ملکر کام کرنے کے لئے تیار ھیں۔ڈاکٹر شوکت علی شیخ

Spread the love

لندن عارف چودھری
سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ اورسیز انگلینڈ ڈاکٹر شوکت علی شیخ نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ھوے کحا کہ ھماری قیادت کا بھی یہی معقف ھے کہ ھم نے ملک کی ترقی کے لیے سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھنا ھے ھمارا کسی سے بھی کوئی تنازعہ نہیں، انھوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالٰی نے اگر ھمیں حکومت بنانے کا موقع دیا تو ھم سب سے پہلے خردو نوش کی اشیا انشاءاللہ سستی کرینگے غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنا ھمارا اولین ترجیحات میں شامل ھو گا۔
اسکے ساتھ ساتھ ائ ٹی ٹیکنالوجی تعلیم فری فراہم کرنا ھمارے اجنڈے میں شامل ھے جس سے ھماری نوجوان نسل مستقبل میں عزت کے ساتھ روزگار اندرون ملک اور بیرون ملک مستفید ھو سکیں گی ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کحا کہ ھماری حکومت کا خواب ھے مسلم ممالک سے ملکر (یونائٹڈ مسلم فورس )
کا قیام عمل میں لانا ھے جس سے مسلم امہ کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔
آخر میں انھوں نے کہا ھمارا مستقبل کا پلان ھے ملک میں شمسی توانائی کو عام کرنا جس سے
ھمارے ملک کے غریب عوام مستفید ھو سکیں گے پانی بجلی، گیس کا ایک ھی بل ھو گا جو عام عوام کے بجٹ کے مطابق ھو گا
اس موقع پر انکے کے ساتھ برمنگھم پاکستان مسلم لیگ اورسیز انگلینڈ کے صدر جناب محمد شفیق اور پارٹی اراکین اور مقامی معزز شخصیات بھی موجود تھیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں