رپورٹ عارف چودھری
سٹوک اون ٹرنٹ STOCK on Trent کونسل کے خصوصی اجلاس کی صدارت لارڈ مئیر ماجد خان نے کونسل لیڈر جین ایشورت کو فلسطین غزہ پر بات کرنے کی خصوصی دعوت دی اس سے پہلے لارڈ مئیر ماجد خان کونسلر جاوید اقبال نجمی اور اپنے دوسرے کونسلروں کے ساتھ اپنی پارٹی لیڈر شپ سے خصوصی میٹنگ کرکے فلسطین غزہ کی موجودہ صورت حال پر تفصیل سے بات چیت کی اور کہا کہ پارٹی کو مظلوم فلسطینیوں پر مظالم سے روکا جائے اور فوری طور پر سیز فائر کیا جائے لارڈ مئیر کی خصوصی دعوت پر کونسل لیڈر جین ایشورت نے فلسطین میں فوجی جارحیت کی وجہ سے معصوم بچوں اور خواتین کے قتل عام کی سختی سے مزمت کی.
کونسل لیڈر جین ایشورت نے کونسل کے فل اجلاس میں غزہ میں فوجی جارحیت کی وجہ سے معصوم بچوں اور خواتین کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بین الاقوامی مسئلہ ہے جو ہم سبکے لیے باعث تشویش ہے آٹھ ہزار سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں جن میں سے آدھے بچے اور خواتین ہیں عام شہری مر رہے ہیں ہم اس پر اپنی آنکھیں بند نہیں کر سکتے یہ یہودیوں یا مسلمانوں کا مسئلہ نہیں بلکہ انسانیت کا ہے ہم کو اس بارے اپنی آواز اٹھانی چاہیے ۔ہم فوری جنگ بندی چاہتے ہیں ھم اپنی لیڈر شپ کو بھی کہیں گے جس میں ان سے درخواست کی جائے گی کہ وہ جنگ بندی کے لیے اپنا کردار ادا کریں، عام شہریوں پر مظالم کسی صورت ناقابل قبول ہیں
