( رپورٹ صابرہ ناہیدمانچسٹر بیورو چیف اردو گلوبل نیٹ ورک ) منہاج القرآن کی خواتین ونگ کی طرف سے منہاج القرآن کی مقامی بلڈنگ میں گیارہویں شریف کا خصوصی اہتمام کیا گیا ۔ جس میں کثیر تعداد میں خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔
محفل کی نظامت کے فرائض محترمہ صغرا نے انجام دئیے۔بریرہ نے تلاوت قرآن پاک کی۔ آصفہ نے نعت رسول مقبول پیش کی۔ منقبت شازیہ نے پیش کی۔ صغرا نے غوث اعظم کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ وہ اماموں کے امام تھے ۔ آپ یکم رمضان 470 عیسوی میں پیدا ہوئے اور 11 ربیع الثانی میں وفات پائی ۔ والد کا نام ابو صالح تھا ۔ آپ ایک طرف سے حسنی اور دوسری طرف سے حسینی تھے ۔ اور گیارہویں شریف کی افادیت اور اہمیت پر روشنی ڈالی۔ جنرل سیکرٹری آمنہ نے بتایا کہ یہاں پر جبکہ ایک طرف خواتین کو اردو میں غوث اعظم کی کرامات کے بارے آگاہ کیا جاتا ہے تو دوسری طرف طلباء و طالبات کو انگریزی میں بھی غوث اعظم کے بارے میں آگاہ کیا جاتا ہے۔
صدر بشری اور میڈیا سیکرٹری صائمہ نے صابرہ ناہید کو منہاج القرآن کی بلڈنگ اور کلاسوں کا وذٹ کروایا۔ اور بتایا کہ یہاں پر روزانہ 5 سے 7 بجے تک بچے اور بچیوں کو قرآن پاک اور اردو کی تعلیم دی جاتی ہے اور ہفتہ اتوار کو بھی پڑھایا جاتا ہے۔ تقریب کے میں لنگر کا بھی انتظام کیا گیا ۔
