ٹیم سائڈ کی میئر ٹفہین شریف نے فنڈ اکٹھا کرنے کے لئے اولڈھم کے مقامی ھال میں ایک خوبصورت پروگرام کا اہتمام کیا

Spread the love


مورخہ 8 نومبر 2023 ٹیم سائڈ ( رپورٹ صابرہ ناہید بیوروچیف اردو گلوبل نیٹ ورک ) کی میئر ٹفہین شریف نے میئر چیرٹی کی طرف سے فنڈ اکٹھا کرنے کے لئے اولڈھم کے مقامی ھال میں ایک خوبصورت پروگرام کا اہتمام کیا ۔ جس میں ٹیم سائڈ اور گرد و نواح سے کثیر تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کی اور فنڈ دینے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ریفل ٹکٹ اور خوبصورت چیزوں کی آکشن کی گئی اور 1200 پاونڈ کی رقم جمع ہوئی ۔ میوزک کا خاص انتظام کیا گیا۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ برٹش اور ہر نسل کے افراد نے شرکت کی ۔ پروگرام کے آخر میں میئر ٹفہین نے تمام مہمانوں ، گلو کاراور پروگرام میں تعاون کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں