حاجی عبدالغفور اختر مختصر علالت کے بعد عارضی دنیا چھوڑ کر اپنے خالق حقیقی سے جا ملے

Spread the love

مانچسٹر برطانیہ کی مشہور کاروباری سماجی اور مزہبی شخصیت حاجی عبدالغفور اختر مختصر علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے وہ صنم سویٹ اینڈ ریسٹورنٹ کے بانی تھے اور مشہور کاروباری سماجی شخصیات حاجی عبدالغفار حاجی عبدالقیوم -حاجی عبدالجبار -جاوید اقبال -عبدالرؤف -اور نسیم یونس -ناہید اختر کے والد محترم تھے
رپورٹ۔ عارف چودھری
زندگی اور موت کا اختیار اللہ تعالیٰ کے پاس ھے ہم اس حقیقت سے چشم پوشی نہیں کر سکتے کہ ہر جاندار شے نے موت کا زائقہ چکھنا ھے -حاجی عبدالغفور اختر مختصر علالت کے بعد عارضی دنیا چھوڑ کر اپنے خالق حقیقی سے جا ملے وہ انتہائی شفیق ملنسار مخیر اور غریب پرور شخصیت تھے -جو ساٹھ کی دہائی میں برطانیہ آکر محنت کر کے بر طانیہ کے کامیاب بزنس مین بنے -صنم سویٹ اینڈ ریسٹورنٹ کی بنیاد رکھی -مر حوم حاجی عبدالغفور اختر کی نماز جنازہ DiDsbury مسجد برٹن روڈ مانچسٹر میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں برطانیہ بھر سے سیاسی-کاروباری مزہبی شخصیات کے علاوہ کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی نماز جنازہ کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک خاک کر دیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں