برطانیہ کے سینئر صحافی اینکر اور پریس کلب آف پاکستان برطانیہ کے صدر سید مظہر بخاری اور خواتین کے حقوق کے لئے کام کرنے والی معروف سماجی شخصیت مسز نرگس بخاری نے اوورسیز پاکستانی سید مدثر شاہ اور انکی اہلیہ کی خصوصی دعوت پر اور ان کے قائم کردہ ادارے المدٹر ٹرسٹ جو سپیشل بچوں کے لئے دنیا بھر میں منفرد ھے کا تفصیلی دورہ کیا
لندن عارف چودھری
سید مدثر شاہ اور ادارے کے مینجر نے انہیں کالج کے ہر ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کروایا -یاد رھے کہ سید مدثر شاہ اور انکی اہلیہ فرانس اور برطانیہ میں اپنی پر آسائش زندگی چھوڑ کر خصوصی بچوں کے لئے سکول اور اب کالج اور بہت جلد یونیورسٹی کا قیام ھو جائیگا اور انہیں بچوں کے لئے ہسپتال بھی زیر تعمیر ھے یہ دنیا بھر میں ایک مثال ھے -سید مظہر بخاری اور محترمہ نرگس بخاری کو مدثر ٹرسٹ آنے پر پرجوش استقبال کیا اور کہا کہ ھمارا ادارہ اوورسیز پاکستانیوں کی مالی امداد سے چل رھا ھے ھم انکے دیے ہوئ رقم کو مکمل طور پر انہیں بچوں پر خرچ کرتے ہیں اس موقع پر سینئر صحافی اور اینکر سید مظہر بخاری نے کہا کہ آج کل کے دور میں سید مدثر شاہ اور انکی اہلیہ کی جانب سے خصوصی بچوں کے لئے ایک منفرد ادارہ بنانے پر انکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور میں پہلی بار مدثر ٹرسٹ آیا اور مجھے دیکھ کر حیرانگی ھو رھی ھے کہ خصوصی بچوں کے لئے اتنا اچھا ادارہ بنانا پاکستانیوں کے لئے فخر ھے میں دنیا بھر کے اوورسیز پاکستانیوں سے بھر پور اپیل کرتا ھوں کہ ایسے مثالی ادارے کی بھر پور مالی امداد کریں زیر تعمیر یونیوسٹی اور ہسپتال دیکھ کر خوشی ھوئ اور میں برطانیہ جاکر خود بھی اوورسیز پاکستانیوں کو مل کر ادارے کے لئے فنڈز اکٹھا کرونگا