برطانیہ اور پاکستان کے نوجوان بزنس مین نبیل جاوید قریشی کی اہلیہ اور عورتوں کے حقوق کی علمبردار بزنس وومن سمعیہ نبیل نے برطانیہ میں مختلف پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کے بعد مانچسٹر میں خواتین کے ملبوسات کی بہت بڑی ڈیزائنر بوتیک Pearl And Petals کے شو روم کا افتتاح کر دیا
مانچسٹر۔ رپورٹ۔ عارف چودھری
دنیا بھر کی طرح برطانیہ میں بھی پاکستانی مردوں کے ساتھ پاکستانی خواتین نے بھی ہر شعبے کی طرح بزنس میں بھی اپنا لوہا منوایا ھے ایسے ھی پاکستان سے تعلق رکھنے والی سمعیہ نبیل جنہوں نے پاکستان میں بھی سی ایس ایس کا امتحان میں بھی اعلیٰ نمبروں پاس کیا لیکن اسے کئیرئیر کا حصہ نہیں بنایا اور برطانیہ آکر مختلف بزنس جن میں پراپرٹی ڈویلپر سپر سٹورز اور پٹرول پمپز میں انوسٹمنٹ کے ساتھ برطانیہ میں خواتین کے حقوق اور فلاحی کام بھی کر رھی ہیں اور اب ڈائزینر بوتیک PEARL AND PETALS کے نام سے شروع کی ھے انکے شوھر نبیل جاوید قریشی بھی پاکستان برطانیہ دبئ اور امریکہ کے مشہور سرمایہ کا ر ہیں -مسز سمعیہ نبیل نے میڈیا سے خصوصی بات کرتے ھوئے کہا کہ برطانیہ میں مختلف شعبوں کے بعد خواتین کے لئے ڈائزینر کپڑوں کی Pearl and Petals بوتیک شروع کرنے کا مقصد برطانیہ اور آن لین دنیا بھر میں رہنے والی خواتین معیاری اور مناسب قیمت پر کپڑے خرید سکتی ھے – مسز سمعیہ نبیل کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ میں سرمایہ کاری کرنے سے برطانوی معثیت میں اپنا حصہ ڈال کر با عزت شہری کا ثبوت دیتے ہیں اور زر مبادلہ کی صورت میں پاکستان کی معثیت میں بھی اپنا حصہ ڈالتے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں کاروبار کے علاوہ فلاحی کاموں میں بھی بھر پور حصہ لیتی ھوں میری کیئریر کی کامیابی میں اللہ تعالیٰ کی مہربانی کے بعد میرے والدین کی دعاؤں اور میرے شوھر نبیل جاوید کی رہنمائ شامل ھے