برطانیہ کے وفد نے لارڈ مئیر آف مانچسٹر یاسمین ڈار کے پارلر میں مرکزی صدر میاں عامر کی قیادت میں ملاقات کی

Spread the love


( صابرہ ناہید مانچسٹر ) جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان برطانیہ کے وفد نے لارڈ مئیر آف مانچسٹر یاسمین ڈار کے پارلر میں مرکزی صدر میاں عامر کی قیادت میں ملاقات کی ۔ میاں عامر نے نے لارڈ میئر کو ایسوسی ایشن کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔ لارڈ میئر نے جرنلسٹ ایسوسیشن کی کارکردگی اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے ممبران میں تعریفی اسناد تقسیم کیںں اور میئر بیجز سے نوازا ۔
وفد میں صدر جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان برطانیہ میاں عامر علی ، صدر یوکے فرحت کاظمی،جنرل سیکرٹری اعتزاز عاصم ،،صدر ویمن ونگ حمیرا ثناء ، سینئر نائب صدر طارق لودھی ، سینئر نائب صدر ویمن ونگ صابرہ ناہید ، چیف کوآرڈینیٹر شاہین بٹ ۔ عارف حسین جعفری اور سیاسی وسماجی شخصیت کامران مرزا نے شرکت کی ۔ شرکاء نے لارڈ مئیر مانچسٹر یاسمین ڈار صاحبہ کا چائے اور اسناد کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں