( صابرہ ناہید مانچسٹر) جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان برطانیہ کی جانب سے صدر پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ کو مانچسٹر کے مقامی ہال میں عشائیہ دیا گیا ۔ جس میں JAP کے مرکزی صدر میاں عامر علی اور کور کمیٹی کے ممبران نے ان کی آمد پر ان کو خوشآمدید کہا اور مرکزی صدر میاں عامر نے انھیں جیپ کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا اور بتایا کہ جیپ ایک واحد ایسوسی ایشن ہے جوکہ پاکستان اور برطانیہ میں تیزی سے پھیلتی چلی جا رہی ہے اور اس کا مشن ہے کہ دنیا بھر میں صحافی برادری کی بہتری کیلئے کام کیا جائے اور ان کو پیش آنے والی مشکلات کو احسن طریقے سے حل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا ہمارا مقصد مثبت صحافت کا فروغ صحافیوں کی فلاح وبہبود اور جدید تقاضوں پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ برطانیہ میں یہ واحد تنظیم ہے جس میں ممبران کی انشورنس کروائی گئی ہے ۔
صدر افضل بٹ نے جیپ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اپنی راہنمائی اور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ان کا کہنا تھا کہ دیار غیر میں رہتے ہوئے صحافیوں کی بہتری کے لئے جو کام جرنلسٹس ایسوسی ایشن کر رہی ہے اور جس تیزی سے یہ بڑھ رہی ہے اس کے لئے میں پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ عشائیہ میں جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان برطانیہ کے مرکزی صدر میاں عامر علی۔ چیف کورڈینیٹر شاہین بٹ وومن ونگ کی صدر حمیرا ثناء ۔ نائب صدر صابرہ ناہید چوہدری۔ سئنیر نائب صدر طارق لودھی۔ جنرل سیکرٹری اعتزاز عاصم۔ سکاوٹ لینڈ سے بشیر چوہدری۔ آصف بٹ۔ سلمان علی شاہ۔ ماجد نذیر۔ سید خالدعباس۔ محمد مختار دیگر صحافیوں اور مغزز شخصیات نے شرکت کی۔
