( صابرہ ناہید بیورو چیف اردو گلوبل نیٹ ورک ) اپواء مانچسٹر کے ممبران نے چیئرپرسن بیگم نازیہ طارق وزیر کی قیادت میں قونصل جنرل آف پاکستان طارق وزیر سے خصوصی ملاقات کی ۔ جس میں اپواء مانچسٹر کی سابقہ جنرل سیکرٹری بیگم نصرت احمد اور ان کی بہن رضیہ اعوان کے لئے دعائے مغفرت کی گئی ۔
بعد ازاں قونصل جنرل طارق وزیر نے نومنتخب جنرل سیکرٹری صابرہ ناہيد کو اپنا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھائیں گئیں۔ جنرل سیکرٹری نے قونصل جنرل اپواء کے مستقبل کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔ چیرپرسن نے قونصل جنرل آف پاکستان سے قونصلیٹ میں اپواء کی ضروری اشیاء کے استعمال کے لئے اور وھاں میٹنگ کی اجازت دینے پر شکریہ ادا کیا۔ قونصل جنرل نے پر تکلف چائے سے تواضع کی۔
بعد ازاں قونصلیٹ میں اپواء کی خصوصی میٹنگ ہوئی ۔ جنرل سیکرٹری صابرہ ناہيد نے تلاوت کی اور بیگم نازیہ طارق کی اجازت سے میٹنگ کا آغاز کیا۔ بیگم نازیہ طارق اور وائس چیرپرسن بیگم عابدہ غزنوی نے اے جی ایم کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ میٹنگ میں آئندہ کے لائحہ پر غور کیا گیا اور نو منتخب اتاشی جنرل بیگم مصباح نورین کو اعزازی ایگزیکٹو ممبر منتخب کیا گیا اور فردوس راجہ کو ووٹنگ کے ذریعے بطور ایگزیکٹو ممبر منتخب کیا گیا۔
میٹنگ میں چیرپرسن بیگم نازیہ طارق ، وائس چیئرپرسن بیگم عابدہ غزنوی، جنرل سیکرٹری بیگم صابرہ ناہيد ، ایگزیکٹو ممبر شاہدہ اختر ، بیگم فردوس راجہ اور مصباح نورین نے شرکت کی۔ جبکہ جوائنٹ سیکرٹری بیگم رضیہ بالم اور بیگم ماہم آفتاب اپنی ذاتی مصروفیات جبکہ فنانس سیکرٹری بیگم اقبال مغل اپنی علالت کی وجہ سے شرکت نہ کر پائیں۔
