کرسمس کے تہوار کی مناسبت سے کمیونٹی لیڈر سلیم گل نے سینٹ جونز چرچ سینٹر کے تعاون سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا

Spread the love

سینٹ جونز چرچ سنٹر نیلسن میں پاکستانی مسیح کمیونٹی نے کرسمس کے تہوار کی مناسبت سے کمیونٹی لیڈر سلیم گل نے سینٹ جونز چرچ سینٹر کے تعاون سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔مسیح کمیونٹی کی بڑی تعداد کی شرکت کی

رپورٹ عارف چوہدری
سینٹ جونز چرچ سنٹر نیلسن میں پاکستانی مسیح کمیونٹی نے کرسمس کے تہوار کی مناسبت سے کمیونٹی لیڈر سلیم گل نے سینٹ جونز چرچ کے تعاون سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔مسیح کمیونٹی کی بڑی تعداد کی شرکت ۔تقریب کے آرگنائزر سیلم گل نے کہا کہ ہم نے ملکر یسوع مسیح کی خوشیاں منائیں میں تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو دعائیہ تقریب میں شریک ہوئے ۔ سوار خان کا کہنا تھا کہ کرسمس امن محبت یگانگت اور سلامتی کا پیغام دیتی ہے اسی  پیغام کو ہمیں پھیلانا چاہیے ۔پرویز حیات اور ریاض گل نے کہا کہ یسوع مسیح اطمینان اور سکون کا پیغام لیکر آیا۔ چرچ کی وکر ریلی کا کہنا تھا کہ ہم یسوع مسیح دنیا میں تشریف لائے ہم چاہتے ہیں سب اس خوشی میں شریک ہوں سہیل یوسف نے کمیونٹی کو کرسمس کی خصوصی مبارکباد پیش کی ۔جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ جسطرح حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پیدائش پر فرشتوں نے خوشیاں منائیں تھیں اسی طرح ہم بھی خوشی منا رہے ہیں ۔زہیب فرانسس ، شروم -جارڈن شہناز و دیگر افراد نے بھی کرسمس کے تہوار کی مناسبت سے رکھی گئ تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے کہا کہ ہم سب ملکر تہوار کو مناتے ہوئے امن بھائی چارے اور باہمی اتحادواتفاق کا پیغام سب تک پہنچاتے ہیں -ماریہ نے نظامت کے فرائض احسن طریقے سے انجام دیے

برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی مسیحی برادری حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پیدائش کو منانے کے لیے پیش پیش ہے جو باہمی اتحادواتفاق و یگانگت کے لیے باعث تقویت ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں