آشٹن سنٹرل مسجد نے برطانیہ میں ہونے والا برٹش بیکن مساجد ایوارڈ سال 2023 جیت لیا مسجد کے پیش رو امام غلام محی الدین نے برطانیہ کے بہترین امام کا ایوارڈ جیتا ۔
رپورٹ عارف چوہدری
آشٹن سنٹرل مسجد نے برطانیہ میں ہونے والا برٹش بیکن مساجد ایوارڈ سال 2023 جیت لیا سجد کے پیش رو امام غلام محی الدین نے برطانیہ کے بہترین امام کا ایوارڈ جیتا ۔مسجد انتظامیہ اور مقامی کمیونٹی نے ایوارڈ ملنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ یہ ہمارے لیے باعث مسرت و فخر ہے ہم ملکر مسجد میں ہونے والی مذہبی و کمیونٹی سرگرمیوں کو مذید بہتر کرنے میں اپنا کردار آگے سے بڑھ کر ادا کریں گے۔ امام غلام محی الدین نے اللہ تعالیٰ کا شکریہ بجا لاتے ہوئے کہا کہ انہیں دین کی تبلیغ کے لیے چنا گیا مسجد انتظامیہ کا مشکور ہوں جنکی کاوشوں سے ایسا ممکن ہوا ہمیں برطانیہ میں جو افراد دین اسلام کی شمع روشن کیے ہوئے ہیں انکو سراہانا چاہیے ۔ منیر مرزا نے ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ اور کمیونٹی کو مسجد کی سرگرمیوں کو مذید فعال بنانے میں مل جل کر کام کرنا چاہیے ۔ رضا کار ٹرسٹی حاجی ازرم اور رب نواز نے کہا کہ امام مسجد دین اور کمیونٹی کی بھرپور خدمت کر رہے انکی کاوشوں سے ہی ایسا ممکن ہوا انتظامیہ کا کردار قابل ستائش ہے ۔ آشٹن سینٹرل مسجد کے چئیرمین عظیم بٹ کا کہنا تھا کہ بہترین مسجد اور امام کا ایوارڈ ملنے پر ہم کمیونٹی کے ساتھ ملکر جشن منا رہے ہیں ہم آئندہ بھی دین و کمیونٹی کی خدمت کرتے رہیں گے . ٹرسٹی ڈاکٹر اکرم اور انکی اہلیہ کمیونٹی لیڈر۔ نبیلہ اکرم کا کہنا تھا کہ ھمیں فخر ھے کہ آج ھماری مسجد اور امام صاحب نے نمبر ون ایوارڈ حاصل کیا اس کامیابی میں مسجد انتظامیہ کا بہت بڑا ہاتھ ہے -چودھری اسلم اور ممتا عالم دین قاری زاھد شریف نےبھی مسجد انتظامیہ کو مبارکباد دی
