لاھور سے تعلق رکھنے والے نوجوان انعام الحق نے شیش ریسٹورنٹ اور ڈیزرٹ کی اولڈھم میں نہ برانچ کی گرینڈ اوپننگ کی پروقار تقریب کا انعقاد

Spread the love

برطانیہ میں مختلف شعبوں کی طرع فوڈ بزنس میں بھی پاکستانیوں نے اپنا لوہا منوایا ھے ایسے ھی لاھور سے تعلق رکھنے والے نوجوان انعام الحق نے شیش ریسٹورنٹ اور ڈیزرٹ کی اولڈھم میں نہ برانچ کی گرینڈ اوپننگ کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا اولڈھم کونسل کے ڈپٹی لیڈر کونسلر شاھد مشتاق اور ممتاز عالم دین مولانا قاری حافظ محمد اسحاق اور ڈپلش کمیونٹی سینٹر راچڈیل کے مینجر سہیل احمد نے نے ریبن کاٹ کر شیش ریسٹورنٹ اولڈھم برانچ کا افتتاح کیا کمیونٹی کے چیدہ چیدہ شخصیات نے شرکت کی

عارف چودھری
برطانیہ میں مختلف شعبوں کی طرع فوڈ بزنس میں بھی پاکستانیوں نے اپنا لوہا منوایا ھے ایسے ھی لاھور سے تعلق رکھنے والے نوجوان انعام الحق نے شیش ریسٹورنٹ اور ڈیزرٹ کی راچڈیل کے بعد اولڈھم میں نئ برانچ کی گرینڈ اوپننگ کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا اولڈھم کونسل کے ڈپٹی لیڈر کونسلر شاھد مشتاق اور ممتاز عالم دین مولانا قاری حافظ محمد اسحاق اور ڈپلش کمیونٹی سینٹر راچڈیل کے مینجر سہیل احمد نے نے ریبن کاٹ کر شیش ریسٹورنٹ اولڈھم برانچ کا افتتاح کیا کمیونٹی کے چیدہ چیدہ شخصیات جن میں مہک ٹریول کے چیف ایگزیکٹو چودھری منیر محمد ہارون -محمد رضا -شاھد ملک -فیاض بشیر شامل تھے -بلال مسجد راچڈیل کے امام مولانا حافظ محمد اسحاق نے خصوصی دعا کروائ – اوپننگ پر آتش بازی بھی کی گئ
اس موقع پر مہمان خصوصی ڈپٹی لیڈر اولڈھم کونسل کونسلر شاھد مشتاق کا کہنا تھا کہ ھمیں بہت خوشی ھے کہ لاھور سے تعلق رکھنے والا نوجوان انعام الحق نے اولڈھم میں اپنا ریسٹورنٹ کھولا امید کرتے ہیں کہ راچڈیل کے بعد اولڈھم میں بھی شیش ریسٹورنٹ اچھے کھانوں سے اپنی الگ شناخت بنائے گا -سماجی شخصیت اور ڈپلش کمیونٹی سینٹر راچڈیل کے مینجر سہیل احمد اور مولانا حافظ محمد اسحاق نے کہا کہ شیش ریسٹورنٹ کھلنے سے اولڈھم اور اس کے گرد و نواح میں رہنے والی کمیونٹی کو اچھا اور مختلف قسم کے فوڈ کی سہلوت مل جائے گی -امید ھے کمیونٹی شیش کے فوڈ سے لطف اندوز ھو گی -شاھد ملک -محمد رضا اور محمد ہارون نے کہا کہ برطانیہ میں انعام الحق جیسے نوجوانوں کے نئے بزنس کرنے پر حوصلہ افزائ کرنی چاہئے کیونکہ ان جیسے نوجوان اپنی محنت سے دیار غیر میں اپنے ملک پاکستان کا نام روشن کرتے ہیں شیش ریسٹورنٹس گروپ کے چئیرمین انعام الحق نے نے انکے ریسٹو رنٹ کی افتتاحی تقریب میں شامل ھونے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ھم پہلے بھی اپنے شیش ریسٹورنٹ راچڈیل میں بھی اچھا کھانا اور اچھا فیملی ماحول فراہم کرتے ہیں اور انشاللہ۔ اولڈھم میں بھی ایسا ھی کریں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے کامیاب بزنس میں میری محنت اور میرے ماں باپ کی دعاؤں کا نتیجہ ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں