روٹی ,کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والوں نے روٹی اور مکان کیا دینا تھا جوتن پر کپڑے تھے وہ بھی اتار لئے

Spread the love

مانچسٹر ( چوہدری عارف پندہر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان برطانیہ کے سینئر نائب صدر مرزا فیصل محمود نے پیپلز پارٹی کے جلسہ میں ہونے والے ایک شخص پر تشدد کرنے اور اس کے کپڑے پھاڑ کے برہنہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ روٹی ,کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والوں نے روٹی اور مکان کیا دینا تھا جوتن پر کپڑے تھے وہ بھی اتار لئے اور بلاول بھٹو زرداری دعوی کر رہے ہیں کہ وہ مفت بجلی ,مفت تعلیم دینگے ۔ پاکستان کی عوام خصو صا سندھ کی عوام پوچھتی ہے کہ 15 سال پہلے کراچی کے شہریوں کو پائپ لائنوں کے زریعے جو پانی ملتا تھاوہ بھی پیپلز پارٹی کی حکومت نے سینکڑوں ہائیڈرنٹس لگا کر کراچی والوں کا پانی بند کر کے کراچی والوں کو ہی بیچنا شروع کر دیا ہے ۔ حقیت تو یہ ہے کہ پیپلز پارٹی روٹی کپڑا اور مکان کیا دے گی انہوں نے تو بلدیاتی حقوق پر ڈاکہ مار کے انہیں بھی وزیر اعلی کے ماتحت کر دیا ہے بلدیاتی اداروں کو مفلوج کر کے کرپشن کے تمام اپنے ہی سابقہ تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں اور ایک بار پھر عوام کو سبز باغ دیکھائے جا رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان موجودہ جنرل الیکشن عوام کو بنیادی حقوق دلوانے اور بلدیاتی نظام کو مضبوط اور فعال کرنے کے لئے آئینی تراميم لانے کےلئے موجودہ الیکشن میں حصہ لے رہی ہے ایم کیو ایم پاکستان واحد جماعت ہے جو عوام کے تمام بنیادی مسائل ان کی دہلیز پر حل کرانا چاہیتی ہے اور بلدیاتی اختیارات کو یو سی لیول تک منتقل اور بلدیاتی الیکشن بھی جنرل الیکشن کے ساتھ کروانا چاہیتی ہے اورر پی ایف سی ایوارڈ کو بھی این ایف سی ایوارڈ منسلک کرواناچاہتی ہے ۔ ایم کیو ایم پاکستان جانتی ہے 25 کڑورڑ عوام کے مسائل بلدیاتی اداروں کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں اور یہ تب ہی حل ہونگے جب آئین پاکستان میں تین تراميم کر لی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں