مصطفی کمال کے دور میں کراچی بنایا تھا اور اب فروری کے الیکشن کے بعد سندھ بھی بنائیں گے

Spread the love

مانچسٹر (چوہدری عارف پندہر ) مصطفی کمال کے دور میں کراچی بنایا تھا اور اب فروری کے الیکشن کے بعد سندھ بھی بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ پاکستان برطانیہ کے سینئر نائب صدر مرزا فیصل محمود نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کا ساتھ عظیم مقاصد کے حصول کے لئے دیا تھا ۔ سب سے پہلے انسانیت ,کراچی اور پاکستان کو بچانے کے لئے ۔ دوسری بات مصطفی کمال کے دور میں کراچی نے جو ترقی کی تھی اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی تھی اور اب تیسری بات اس موجودہ الیکشن میں ہمارا ٹارگٹ صرف کراچی اور حیدرآباد ہی نہیں ہیں بلکہ دیگر اتحادی جماعتوں سے ملکر ہم نے سندھ حکومت بنانی ہے اور ان شاءاللہ 8 فروری 2024 کا سورج ہماری کامیابی لے کر طلوع ہو گا اور سندھ میں ہماری حکومت ہوگی اور ترقی ,کامرانی کا نیا دور آئے گا۔ ان شاءاللہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں