مانچسٹر ( چوہدری عارف پندہر)کراچی پاکستان کی تقدیر بدلے گا۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ پاکستان برطانیہ کے سینئر نائب صدر مرزا فیصل محمود نے صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے مزید کہا 8 فروری کو ہونے والے جنرل الیکشن میں ایم کیو ایم پاکستان کراچی میں کلین سوئپ کرئے گی اور کراچی کے تین کڑوڑ افراد سے زائد شہر کی تمام محرمیوں کا خاتمہ کرئے گی ۔ اور تعمیر و ترقی کا سفر وہاں سے ہی شروع کرئے گی جہاں پر ایم کیو ایم کے سابق مئیر کراچی سید مصطفی کمال نے چھوڑا تھا اور کراچی کو دوبارہ تیز ترین ترقی کرنے والے شہروں میں شمار کروائے گی اور کراچی کا ہر ایم این اے اور ہر ایم پی اے مصطفی کمال بن کر کراچی کی ایسی خدمت کرئے گے جس کے ثمرات پاکستان بھر میں پھیلے گی ۔
