مانچسٹر عارف چودھری
دنیا بھر کی طرح برطانیہ میں بھی پاکستانی مختلف شعبوں کی طرح فوڈ انڈسٹری میں بھی اپنی محنت اور لگن سے اپنا اور پاکستان کا نام روشن کرتے ہیں ایسے ھی ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تعلق رکھنے والے چودھری شہزاد جو کچھ سال پہلے پاکستان سے برطانیہ آئے اور اپنی محنت لگن سے پہلے پراپرٹی میں برطانیہ یورپ اور پاکستان میں اپنا نام بنایا اور اب فوڈ انڈسٹری میں اپنا لوہا منوا رہے ہیں انہوں نے پہلے پلئیرز فاسٹ فوڈ کے نام کے فوڈ سٹور کھول کر نام بنایا اب برطانیہ میں پہلی دفع۔ پلاؤ والا کا پہلا سٹور چیتھم ہل مانچسٹر میں کھول کر کمیونٹی کو ایک نئے ٹیسٹ سے متعارف کروایا اسی پر چودھری شہزاد نے برطانیہ کے سینئر صحافی چودھری عارف سے خصوصی بات کرتے ہوئے بتایا کہ میری اس کامیابی میں میری محنت اللہ تعالیٰ کی مہربانی اور میری ماں کی دعائیں شامل ہیں اور بہت جلد برطانیہ بھر میں پلاؤ والا کی نہ برا نچیں کھولیں گے اور آج پلاؤ والا ریسٹورنٹ میں دور دور سے اپنی فیملیوں کے ساتھ آئے ہوئے -نوید -تبسم نورین سلاؤ -اور دوسروں نے کہا کہ پلاؤ والا کا پلاؤ شامی کباب چکن اور چائے جیسا مزہ برطانیہ میں کہیں بھی نہیں ھے ھم اپنے دوست احباب اور کمیونٹی کو کہیں گے کہ وہ ایک بار اگر پلاؤ والا آئیں گے تو بار بار آئیں گے
