مدینہ اسلامک سینٹر اولڈھم میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کی سہولت کے لیے مقامی کونسلر عمر ناشین کونسلر ساجد حسین کونسلر جنید حسین نے  نادرا سرجری کا اہتمام کیا

Spread the love


اولڈھم -عارف چودھری
مدینہ اسلامک سینٹر اولڈھم میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کی سہولت کے لیے مقامی کونسلر عمر ناشین کونسلر ساجد حسین کونسلر جنید حسین نے  نادرا سرجری کا اہتمام کیا ۔ کمیونٹی کی بڑی تعداد نے نیکوپ کارڈ کے لیے در خواستیں جمع کرواتے ہوئے گھر کی دہلیز پر نادرا سرجری کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا -نادرا ٹیم کے مینجر محمد رحمان بیگ نے اپنی ٹیم امجد اقبال -ثمر حیات کے ساتھ اپنی ڈیوٹی سر انجام دی ۔ اس موقع پر مقامی کونسلر عمر نوشین نے نادرا موبائل ٹیم اور پاکستانی قونصل جنرل مانچسٹر طارق وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مقامی کمیونٹی کو مانچسٹر جا کر نادرا کارڈ کے لیے درخواست دینے میں دشواری پیش آنے کے ساتھ وقت بھی لگتا ہے ہم نے مقامی  لوگوں کو گھر کی دہلیز پر یہ سہولت فراہم کی ہے۔ کونسلر ساجد حسین نے پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر اور نادرا ٹیم کا دلی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے سہولت فراہم کرنے کو ممکن بنایا جس سے ہمارے نوجوان اور ادھیڑ عمر افراد مستفید ہونے کے لیے گھر کی دہلیز پر سہولت فراہم کی۔ کونسلر جنید حسین نے کہا کہ نادرا سرجری کے انعقاد سے کمیونٹی بالخصوص بچوں کو گھر  کی دہلیز پر نیکوپ کارڈ کی درخواست دینے کے لیے  سہولت ملی کمیونٹی کو گھر کی دہلیز پر ایسی سرجری کا انعقاد تواتر سے ہونا چاہیے ۔ اولڈھم کی سماجی شخصیت لالہ صابر حسین اور حاجی محمد یونس نے کہا کہ نادرا سرجری کا کمیونٹی کے اندر انعقاد قابل ستائش ہے جس سے بالخصوص ادھیڑ عمر افراد بچے اور خواتین جنہیں مانچسٹر جانے میں دقت پیش آتی ہے انہیں مقامی سطح پر نیکوپ کارڈ کے لیے درخواست دینے کی سہولت میسر ہوئ ۔مانچسٹر نادرا کے مینجر محمد رحمان بیگ کا کہنا تھا کہ پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تعینات قونصل جنرل طارق وزیر خان ہمیں ہدایات دیتے رہتے ہیں کہ جہاں بھی پاکستانی کمیونٹی رہائش پذیر ہے وہاں جا کر انہیں نیکوپ کارڈ کے لیے خصوصی سروس فراہم کریں اسی وجہ سے آج ہم اولڈہم میں آئے نادرا سرجری سے مقامی کمیونٹی کے ادھیڑ عمر افراد بچوں اور خواتین نے استفادہ حاصل کیا ہم مستقبل میں بھی مذید سرجری کا انعقاد یقینی بنائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں