اولڈہم کونسل کی سینٹ میری وارڈ سے مسلسل تین بار آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے کونسلر چودھری آفتاب حسین نے لیبر پارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی

Spread the love

لندن عارف چودھری
اولڈہم کونسل کی سینٹ میری وارڈ سے مسلسل تین بار آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے کونسلر چودھری آفتاب حسین نے لیبر پارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی۔ مقامی ریسٹورنٹ کے چیف ایگزیکٹو حاجی محمد صدیق نے انکو اور عمرہ کی سعادت کرنے والے سابق مئیر چودھری شاداب قمر کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ اولڈہم کونسل کی لیڈر کونسلر عروج شاہ،ڈپٹی لیڈر کونسلر شاہد مشتاق ، مئیر کونسلر ڈاکٹر زاہد چوہان ، سابق مئیر کونسلرشعیب اختر ، کونسلر عبد الجبار ، سابق مئیرز چوہدری ریاض احمد ، شاداب قمر، کونسلر عمر نوشین – کونسلر جنید حسین کونسلر سجاد حسین کونسلر روجی -کونسلر عقیل سلامت -کونسلر ندیم اقبال -کونسلر فدا حسین -غزالہ رانا -سماجی و سیاسی شخصیات چودھری تنویر – راجہ امجد اقبال – چودھری محمود -راجہ سجاد چوہدری بشیر احمد رٹوی -عمی -، راجہ آفتاب شریف ، چودھری اقبال – راجہ سیرو-چودھری شاھد -نوجوان عمر شریف – چودھری اکبر -چودھری رفعت -چودھری محمود -راجہ نجیب،طارق راجہ و دیگر کی شرکت ۔ تقریب کا آغاز محمد اسلم کی قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا -نظامت کے فرائض راجہ آفتاب شریف نے احسن طریقے سے ادا کئے اس موقع پر اولڈھمُکونسل کے ڈپٹی لیڈر کونسلر شاہد مشتاق نے کہا کہ کونسلر آفتاب نے ہمیشہ لیبر پارٹی کے حمایت یافتہ امیدوران کی حمایت کی ہے یہ نظریاتی طور پر لیبر پارٹی کے ساتھ تھے باقاعدہ شمولیت سے ہم مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ کونسلر شعیب اختر اور کونسلر ندیم اقبال نے انہیں جماعت میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔ کونسلر عبد الجبار نے کہا کونسلر آفتاب حسین نے آزاد حیثیت سے بھی ہمیشہ ہماری حمایت کی ہے دوبارہ شامل ہونے پر خوشی ہے۔ سابق مئیرز چودھری ریاض احمد اور چودھری شاداب قمر کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے مسائل کا واحد حل لیبر پارٹی ہی ہے لوگ جوق در جوق شمولیت اختیار کر رہے ہیں ہم کونسلر چودھری آفتاب حسین کو دوبارہ جماعت میں شمولیت اختیار کرنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں ۔راجہ آفتاب شریف -چودھری تنویر اور راجہ طارق نے آج کی یادگار تقریب منعقد کرنے پر حاجی محمد صدیق کا شکریہ ادا کیا -میزبان حاجی محمد صدیق نے چودھری آفتاب حسین کو لیبر پارٹی جوئن کرنے اور سابق مئیر چودھری شاداب قمر کو عمرہ کی ادائیگی کرنے پر مبارکباد دی اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے دعوت قبول کر کے انکی عزت افزائی کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں