مانچسٹر عارف چودھری
مانچسٹر کے علاقے چارلٹن میں سکول کے بچوں سے بھری بس درخت سے ٹکرا گئی بس کی چھت درخت سے ٹکرانے کے بعد مکمل تباہ سکول کے زخمی بچوں کو ابتدائ علاج کے لئے ہسپتال لایا گیا – زخمی ہونے والے بچوں میں مانچسٹر کی ممتاز کاروباری سیاسی اور سماجی شخصیت چودھری عدیل کے بیٹے SHAHMEER ADEEL جو URMSTON GRAMMAR سکول کا طالب علم ہے اور اس بس میں سوار تھا دوسرے بچوں کے ساتھ زخمی ہو گیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی طلباء کو ایمبولینس بلا کر ہسپتال بھیج دیا -گریٹر مانچسٹر کی پولیس حادثہ کی تحقیقات کر رھا ھے
چودھری عدیل نے اپنے دوست احباب کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے حادثے کے بعد ان کو فون کر کے یا گھر پہنچ کر حادثے کے متعلق اور بیٹے کی صحت کا پوچھا -چودھری عدیل نے تمام دوست احباب سے اپنے بیٹے شہمیر کی مکمل صحت کے لئے خصوصی دعا کی اپیل کی ہے
