مورخہ 29 جنوری 2024 ( رپورٹ صابرہ ناہیدمانچسٹر بیورو چیف اردو گلوبل ) اردو گلوبل آرٹ اینڈ کلچر اور ویمن ونگ کے وفد نے مانچسٹر کی نومنتخب اتاشی جنرل مصباح نورین کے ساتھ صدر صابرہ ناہيد کی قیادت میں خصوصی ملاقات ہوئی ۔ جس میں وفد کا تعارف کروایا گیا اور پھول پیش کیے گئے ۔ ملاقات میں تنظیم کے تینوں ونگیز( ویمن ونگ ، آرٹ اینڈ کلچر اور یوتھ ونگ )کی کارکردگی سے اتاشی جنرل کو آگاہ کیا گیا اور اردو گلوبل اوپن کچن کے متعلق معلومات فراہم کی گئیں اور سربراہ شہزاد مرزا اور رضاکاروں کی کاوشوں کو اتاشی جنرل نے خوب سراہا۔ اس کے علاوہ اتاشی جنرل ن کمیونٹی کے اہم معاملات پر بھی گفتگو کی اور تجاویز بھی دیں۔ میٹنگ میں یو جی آرٹ اینڈ کلچر کی صدر صابرہ ناہید ۔ نائب صدر مشعل عقیل ، جوائنٹ سیکرٹری فائقہ گل ، ویمن ونگ کی صدر شبانہ اقبال ، نائب صدر تنزیلہ ، فنانس سیکرٹری لبنی ظفر ، اور میڈیا رپورٹر صوفیہ مغل نے شرکت کی ۔
