لندن۔ عارف چودھری
برطانیہ کے ممتاز قانون دان سالیسٹر سپریم کورٹ انگلینڈ ویلز ممبر امریکن بار ایسو ایشن شعیب احمد شیخ اور انکی اہلیہ ڈاکٹر مسز شیخ نے اپنی بیٹی دعا شعیب کی چوتھی سالگرہ پر مانچسٹر کے پیری پیری کبابش ریسٹورنٹ میں میوزیکل نائٹ اینڈ ڈنر کا انعقاد کیا -پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تعینات کمیونٹی ویلفئر آتاشی مصباح نورین اور ڈپٹی مئیر راچڈیل کونسلر شکیل احمد نے مہمان خصوصی شرکت کی دوسرے شرکت کرنے والوں میں پی ٹی آئ برطانیہ کے سابق صدر کاروباری شخصیت رانا عبدالستار ایڈوکیٹ – سابق لارڈ مئیر مانچسٹر کونسلر عابد چوہان -پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین نارتھ ویسٹ کی صدر اور کلچرل پروموٹر رضیہ چودھری -پاکستان مسلم لیگ ن گریٹر مانچسٹر کے صدر اور کاروباری شخصیت راجہ سجاد حسین – مصطفائیہ شریف چئیرئٹی کی چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر فیصے -کنسلٹنٹ ڈاکٹر طاہر بشیر بیگ -انڈس پرنٹ کے چیف ایگزیکٹو چودھری نواز -کالمسٹ /کمیونٹی لیڈر فرزانہ افضل -اوپن کچن مانچسٹر کے روح رواں محمد شہزاد مرزا -سابق چیف کونسلر اضرار افضل ملک -سماجی شخصیت راجہ خورشید اور فیملی فرینڈز کمیونٹی کے لوگ شامل تھے -برطانیہ کے مشہور گلوکار عمران اور لاھور سے آئے گلوکار محمد نوید نے اپنی سریلی آواز کا جادو جگایا – فرازانہ افضل نے نظامت کے فرائض احسن طریقے سے انجام دئیے-سالگرہ کی تقریب میں پاکستان کی تینوں بڑی پارٹیوں کے لیڈروں کی موجودگی سے سالگرہ کی تقریب سیاسی تقریب میں بدل گئ -شرکاء تقریب نے سالیسٹر شعیب احمد اور انکی اہلیہ مسز ڈاکٹر شیخ کو انکی بیٹی کی چوتھی سالگرہ پر دلی مبارکباد دی اور شعیب احمد شیخ کو آج کی کامیاب تقریب جس میں تمام سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں اور خیراتی اداروں کے سربراہوں کو ایک چھت تلے اکٹھا کرنے پر دلی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آٹھ فروری کو پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات پر امن ھوں پاکستانی عوام کو اس میں بھرپور حصہ لینا چاہئے اور ووٹ کی امانت کو استعمال کرنا چاہئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ھم دعا گو ہیں کہ الیکشن پر امن ھو کوئ پارٹی الیکشن جیتے ان کا مقصد ایک ھونا چاہئے کہ پاکستا ن کو مضبوط کر نا ھے پاکستان کی معثیت کو بہتر کرنا ھے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنا ھے دیار غیر میں رہنے والے پاکستانی ھمیشہ پاکستان کے بارے میں فکر مند رہتے ہیں ھم پھر شعیب احمد شیخ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ھر شعبہ سے تعلق رکھنے والوں کو اپنی بیٹی کی سالگرہ پر مدعو کیا -ھمیں یاد رکھنا چاہئے کہ پاکستان کا وجود ہے تو ہم ہیں
قانون دان شعیب احمد شیخ کی بیٹی کی سالگرہ کی تقریب میں شرکاء نے جہاں انہیں بیٹی کی سالگرہ پر دلی مبارکباد دی وہاں اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ پاکستان کی سلامتی استحکام اور ترقی کے لئے ذاتیات سے بالا تر ہو کر باہمی اتحاد و اتفاق سے کام کریں گے
