لندن عارف چودھری
دنیا بھر کی طرح برطانیہ میں بھی مختلف شعبوں کی طرح فوڈ بزنس میں پاکستانیوں نے اپنا لوہا منوایا ھے ایسے ہی گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان عرفان علی نے اپنے ریسٹورنٹ نیو لاھوری گرل اینڈ توا کی اولڈھم میں دوسری برانچ کی گرینڈ اوپننگ کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا -ممبر برطانوی پارلیمنٹ اینڈریو گوئین -ڈپٹی مئیر راچڈیل کونسلر شکیل احمد -ڈپٹی لیڈر اولڈھم کونسلر شاھد مشتاق -کونسلر چودھری آفتاب حسین -ڈاکٹر لیاقت ملک کی خصوصی شرکت کی دوسرے شرکت کرنے والوں میں کنسلٹنٹ ڈاکٹر طاہر بشیر بیگ -ڈاکٹر داؤد-سیاسی سماجی شخصیت رضیہ چودھری-اقبال صدیقی -فلمساز ظفر اقبال -عدیل چودھری -رانا خالد رؤف اور کمیونٹی کی چیدہ چیدہ شخصیات نے شرکت کی -پروگرام کا آغاز ڈاکٹر یونس پرواز نے قرآن پاک کی تلاوت سے کیا – گلوکار عمران اور نوید نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا -نظامت کے فرائض عاطف چودھری اور عدیل چودھری نے احسن طریقے سے ادا کئے – سب سے پہلے نیو لاھوری گرل توا کے چیف ایگزیکٹو عرفان احمد نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میری کامیابی میں اللہ کی رحمت کے بعد میری اہلیہ اور بچوں کی سپورٹ شامل ہے -ممبر برطانوی پارلیمنٹ اینڈریو گوئن -ڈپٹی مئیر راچڈیل کونسلر شکیل احمد نے کہا کہ ہمیں خوشی ھے کہ عرفان احمد نے اپنے ریسٹورنٹ کی دوسری برانچ اولڈھم میں کھولی -ہمیں امید ہے کہ نیو لاھوری گرل اینڈ توا اولڈھم میں اچھے کھانوں سے اپنی ایک الگ شناخت بنائے گا -ڈپٹی لیڈر اولڈھم کونسل کونسلر شاھد مشتاق اور کونسلر چودھری آفتاب حسین نے عرفان احمد کو اولڈھم میں نئے ریسٹورنٹ کھولنے پر اولڈھم کونسل کی جانب سے خوش آمدید کہا اور کہا کہ اولڈھم کونسل آپ کی مکمل راہنمائ کرے گی -تقریب میں شریک دوسرے شرکاء نے بھی عرفان احمد کو نیو لاھوری گرل اور توا کی اولڈھم میں نئ برانچ کھولنے پر دلی مبارکباد دی اور کہا کہ عرفان احمد نے گوجرانوالہ سے سپین آکر اپنے اچھے کھانوں سے اپنا نام بنایا اور اب برطانیہ آکر اپنا اور پاکستان کا نام روشن کرکیا
آخر میں مہمانوں کو گوجرانوالہ کے دیسی کھانوں سے تواضع کی گئ
