برطانیہ و یورپ کے بزنس مین اور پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ بزنس کونسل کے صدر چوہدری خالد محمود ہنجرا کی قیادت میں وفد نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے گورنر ہاؤس لاہور میں خصوصی ملاقات کی۔
لاہور /لندن عارف چودھری
گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے خصوصی ملاقات کرنے والے برطانیہ و یورپ کے بزنس مین اور مسلم لیگ ن بزنس کونسل کے صدر چوہدری خالد محمود ہنجرا کے علاؤہ برطانیہ و مسقط اور سعودی عرب سے 8فروری کے الیکشن کمپین پاکستان میں حصہ لینے والے وفد میں شامل پاکستان مسلم لیگ ن عمان مسقط کے سنیئر نائب صدر مقصود احمد بٹ، العصمت انٹرپرائز کے ڈائریکٹر میاں خالدجاوید,گارمنٹس انڈسٹری کے ڈائریکٹر چوہدری نصیر احمد اور ڈاکٹر نصیر احمد و دیگر شامل تھے
ملاقات میں گورنر پنجاب نے وفد کو خوش آمدید کہا اور تجارت کے فروغ و ایکسپورٹ کو بڑھانے میں بات چیت کا تبادلہ خیال ہوا
وفد کاروباری شخصیات پر مشتمل تھا
گورنر پنجاب نے بات کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ دنیا کے مختلف ممالک میں تجارت کرتے ہیں جس میں برطانیہ و یورپ ،سعودی عرب،دبئی،مسقط و کویت جیسے ممالک اور پاکستان میں مینو فیکچرنگ کرکے دنیا کے کئی ممالک میں اپنی مصنوعات کو متعارف کرا کر فروخت کرکے پاکستان میں زرمبادلہ بھیج کر ملک معیشت کو مستحکم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں میں انکو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں
گورنر ھاؤس نے ملک میں ترقی اور خوشحالی کے علاؤہ ملک میں امن و امان قائم کی فضاء قائم کرنے والے ہر شہری کیساتھ تعاون کرنے کا یقین دلایا
ملک میں ترقی و خوشحالی اور امن کی فضاء ہی ملک کو اندھیروں کی دلدل سے نکال سکتی ہے ہمیں مل جل کر کام کرنا ہوگا
وفد میں شامل افراد نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کیساتھ ملاقات کو خوش آئیند اور مفید قرار دیا