حاجی چودھری ریاست علی جو ہال ھی میں ضلع گجرات میں مختصر علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے

Spread the love

لندن۔ عارف چودھری

گریٹر مانچسٹر کی ممتاز کاروباری سماجی سیاسی شخصیت اور پی ٹی آئی نارتھ ویسٹ برطانیہ کے جنرل سیکرٹری چودھر ی بلا ل گجر کے والد محترم اور چودھری ولائت -چودھری لیاقت -چودھری عارف -چودھری عنائت -چودھری وارث کے بھائ حاجی چودھری ریاست علی جو ہال ھی میں ضلع گجرات میں مختصر علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے چودھری حاجی ریاست علی ہمیشہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے وہ انتہائ شفیق اور دل میں دوسروں کا درد رکھنے والی شخصیت تھے -آج اور انکی روح کو ایصال ثواب کے لئے سینٹرل جامع مسجد آشٹن انڈر لائن میں خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں برطانیہ بھر سے کاروباری سماجی سیاسی شخصیتوں کے علاوہ دوست احباب اور رشتہ داروں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی دوسرے شرکت کرنے والوں میں چودھری افضال -چودھری اختر -چودھری نبیل -چودھری عمران ولائت -چودھری زیب عنائت -چودھری نبیل -چودھری وقاص -چودھری شہزاد – چودھری اقبال -راجہ رضا اللہ لمبردار -حاجی عبدالقیوم -حاجی ازرم شامل تھے – دعائیہ تقریب کا آغاز ممتاز عالم دین اور امام مسجد مولانا قاری زاھد شریف نے قرآن پاک کی تلاوت سے کیا -اور مرحوم چودھری ریاست علی کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کروائ -اس موقع پر چودھری ریاست علی کے اکلوتے بیٹے چودھری بلال گجر نے اپنے والد چودھری ریاست علی کی دعائیہ تقریب پر شرکت کرنے والے رشتہ داروں اور دوست احباب کا شکریہ ادا کیا -اور کہا کہ والد محترم کی اچانک وفات پر میرے اور ھماری فیملی میں بہت بڑا خلا پیدا ھو گیا ھے اللہ تعالیٰ انکو جنت الفردوس میں جگہ دے -مرحوم چودھری ریاست علی کے بھائ چودھری ولائت -بھانجوں چودھری اختر اور چودھری افضال کا کہنا تھا کہ ھمارے مرحوم ماموں چودھری ریاست علی کمیونٹی کو درپیش مسائل کو حل کرانے پر دلی خوشی محسوس کرتے تھے -مسرت گروپ کے چئیرمین چودھری مسرت اور کمیونٹی راہنما مرزا ندیم اور چودھری یاسر نے کہا کہ چودھری ریاست علی انتہائ ملنسار محبت کرنے والی شخصیت تھے اللہ تعلی انکے درجات بلند کرے اور چودھری بلال گجر اور فیملی کو صبر دے -پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے سابق صدر رانا عبدالستار اور پی ٹی آئ نارتھ ویسٹ۔ کے صدر آصف رشید بٹ کا کہنا تھا -کہ دکھ کی اس گھڑی میں ھم چودھری بلال گجر کے غم میں برابر کے شریک ہیں – سابق مئیر اولڈھم چودھری ریاض -کونسلر چودھری آفتاب حسین اور راجہ رضا اللہ لمبردار نے چودھری ریاست علی کی اچانک وفات پر دلی دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت میں اعلی مقام سے نوازے اور چودھری بلال گجر اور انکی فیملی کو صدمہ عظیم برداشت کرنے کی ہمت دے -آخر میں مہمانوں کی تواضع خصوصی لنگر سے کی گئ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں