لندن عارف چودھری
اولڈھم کے سابق مئیر چودھری شاداب قمر نے اولڈھمُ کی ممتاز کاروباری مزہبی شخصیت راجہ آفتاب شریف اور کمیونٹی راہنما آصف لودھی کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر انکے اعزاز میں ثناء ریسٹورنٹ اولڈھم میں افطار ڈنر دیا جس میں اولڈھم کونسل کی لیڈر کونسلر عروج شاہ اور ڈپٹی لیڈر کونسلر شاہد مشتاق اور کمیونٹی کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی جن میں کونسلر چودھری آفتاب حسین -کونسلر عقیل سلامت -چودھری محمود –
چودھری محمد اکبر -حاجی بشیر جماعتی -راجہ نصیر عرف سیرو – چئیرمین مہربان – چودھری خالد ہنجرا -چودھری اسحاق- محمد صدیق -شامل تھے -اس موقع پر لیڈر اولڈھم کونسل عروج شاہ اور ڈپٹی لیڈر شاھد مشتاق کا کہنا تھا کہ ہم سابق مئیر چودھری شاداب قمر کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نےھمیشہ کی طرع آج بھی اولڈھم کی ممتاز شخصیات کو افطار پر اکٹھا کیا اور ھم راجہ آفتاب شریف اور آصف لودھی کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد دیتے ہیں -راجہ آفتاب حسین اور آصف لودھی نے انکے اعزاز میں افطاری ڈنر کا انعقاد کیا -انہیں کی وجہ سے آج اولڈھم کی مقامی کمیونٹی کے لیڈران سے ملاقات ہو سکی – چودھری شاداب قمر نے ہمیشہ کمیونٹی کے اندر باہمی اتحاد و اتفاق پیدا کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کیا – کونسلر چودھری آفتاب حسین اور کونسلر عقیل سلامت نے کہا کہ کہ ماہ رمضان رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے -ھم اپنے دوست احباب کے ساتھ مل کر افطاری کرنے سے لطف اندوز ہوئے -چودھری شاداب قمر کا خاصا ہے کہ تمام کمیونٹی کو اکٹھا کر کے افطاری کرواتے ہیں جس سے ہمیں مل بیٹھنے کا موقع ملتا ہے – یو کے یورپ بزنس فورم کے صدر چودھری خالد محمود نے افطار ڈنر کی پروقار تقریب منعقد کرنے پر چودھری شاداب قمر کا شکریہ ادا کیا -میزبان سابق مئیر چودھری شاداب قمر نے افطار پارٹی پر شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور راجہ آفتاب شریف اور آصف لودھی کو عمرہ ادا کرنے پر دلی مبارکباد دی –
