برطانیہ کی کاروباری شخصیات کےاعزاز میں افطار ڈنر کا انعقاد

Spread the love

لندن۔ رپورٹ عارف چودھری
پاکستان میں جائیداد کی۔ خرید وفروخت میں نمایاں کردار کرنے والے ڈریم لینڈ پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو اور سمارٹ سٹی اور کیپٹل سٹی کے مارکیٹنگ پارٹنر چودھری شہزاد نے اپنے پلاؤ والا ریسٹورنٹ مانچسٹر میں دبئی پاکستان اور برطانیہ کی کاروباری شخصیات -انوسٹر اور اسمارٹ سٹی اور کیپٹیل سٹی کے کلائینٹ کے اعزاز میں افطار ڈنر کا انعقاد کیا – اسمارٹ سٹی اور کیپٹل سٹی کے روح رواں چودھری شہزاد مہمان خصوصی تھے اور برطانیہ کے نوجوان بزنس مین نبیل جاوید قریشی دبئ کی کاروباری شخصیت اویس نزر خان کی خصوصی دوسرے شرکت کرنے والوں میں سابق ممبر برطانوی پارلیمنٹ فیصل رشید -جبران ملک -احمد رضا -چیف ایگزیکٹو پلئیرز ریسٹورنٹ بولٹن عبدالقیوم -عمر بٹ اور دوسروں نے شرکت کی-اس موقع پر مہمان خصوصی شہزاد ملک نے کہا کہ چودھری شہزاد جو کہ سمارٹ سٹی کے مارکیٹنگ پارٹنر ہیں کے آج افطار ڈنر میں دبئ -سپین -یو ایس اے اور برطانیہ سے انوسٹر اور ہمارے کسٹمر آئے ہیں ھم انکو خوش آمدید کہتے ہیں اور چودھری شہزاد کو انکے نئے رسٹورنٹ پلاؤ والہ کھولنے پر مبارک باد بھی کہتے ہیں -انکا مزید کہنا تھا کہ سمارٹ سٹی اور کیپٹل سٹی صرف وعدے نہیں بلکہ عملی طور پر تارکین وطن کے لئے کا کر رھی ہے -دبئ کی کاروباری شخصیت اور کرکٹ کو فروغ دینے والی شخصیت اویس نزر خان نے کہا کہ آج شہزاد چودھری نے کاروباری کمیونٹی کو افطار پارٹی میں اکٹھا کیا مجھے سب سے مل کر بہت خوشی ہوئ-پاکستان میں سرمایہ کاری کے متعلق تبادلہ خیال ہوا -برطانیہ اور پاکستان کے نوجوان بزنس مین نبیل گروپ کے چئیرمین نبیل جاوید قریشی نے میزبان چودھری شہزاد کو آج کی کامیاب افطار ڈنر کی تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنی چاہئے تاکہ پاکستان کی معشیت کی بہتری میں اپنا حصہ ڈال سکیں -سابق ممبر برطانوی پارلیمنٹ فیصل رشید نے شہزاد چودھری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے ہم سب کو افطاری کی بابرکت سعادت حاصل کرنے کا شرف بخشا -دعا ہے ماہ رمضان میں ہم سب اللہ تعالیٰ کی رحمتوں سے مستفید ہو سکیں -میزبان چودھری شہزاد نے آج کی افطار پارٹی میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے کیا اور کہا کہ سمارٹ سٹی پاکستان میں رئیل اسٹیٹ کے اندر ٹھوس بنیادوں پر کام کر رھی ہے -ہم ان کے ساتھ مل کر برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی سے درخواست کریں گے کہ وہ مادر وطن میں سرمایہ کاری کریں جس سے انکو مالی فائدہ ہونے کے ساتھ پاکستان کی معثیت میں بہتری کے ساتھ استحکام آئے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں