مانچسٹر (چوہدری عارف پندھیر ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان برطانیہ کے سینئر نائب صدر مرزا فیصل محمود نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو ٹھیک کرنا ہے تو سودی نظام کا خاتمہ ضروری ہے اور ایسا نظام متعارف کروانا ہو گا ۔جو سود سے پاک ہو ۔ ایسا ہر گز نہیں ہو سکتا کہ آپ اللہ عزوجل کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے رہیں اور ملک کی اکانومی بہتر کر لیں ۔ انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے ممبر قومی اسمبلی سید مصطفیٰ کمال کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے الله تعالی کے احکامات جو آئین پاکستان میں بھی درج ہے اس کا اظہار کر کے پاکستان کی عوام کی ترجمانی کی اور انہوں نے پاکستان بنانے کا حقیقی مقصد بھی بتایا ۔ مرزا فیصل محمود نے مزید کہا کہ اگر آئی ایم ایف سے چھٹکارا پانا ہے تو سود سے پاک نظام کی بنیاد رکھنی ہو گی اپنے اخراجات کو کم اور وسائل کو بروکار لاتے ہوئے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہو گا اور اسلامی تعلیمات کو ہر خاص و عام پر لاگو کرنا ہو گا۔
