لاک ڈون کی وجہ سے غریب عوام فاقہ کشی پر مجبور ہے۔عنایا گوہر

Spread the love

کرونا وائرس کی وجہ سے ملکی بحران میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہیں۔مشہور پاکستانی ایکٹر

لندن(چیف اکرام الدین)پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی مشہور نوجوان ایکٹر عنایا گوہر نے کہا کہ دنیا بھر میں اور خاص کر پاکستان میں کرونا وائرس کی وجہ سے ملکی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچا دنیا بھر میں جاری لاک ڈون کی وجہ سے غریب، یتیم اور بے سہارا لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہے جو باعث افسوس ہے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ملکی بحران میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جو ملک اور ملکی عوام کیلئے نقصان دہ ہے کرونا وائرس اللہ کی طرف سے ہم سب پر ایک عذاب مسلط ہوا ہے اور اس عذاب سے ہم سب بچ سکتے ہے لیکن صرف اللہ کو راضی کرنا چاہیے جب تک اللہ راضی نہ ہوں تب تک اس عذاب سے کوئی انسان بچنے والا نہیں ہے پاکستانی مشہور نوجوان ایکٹر عنایا گوہر نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ اس وقت اللہ کی بارگاہ میں اپنے اور اپنے پیاروں کیلئے دعا کرنی چاہیے کہ اللہ تعالی ہم سب کو کرونا وائرس جسے عذاب اور بیماری سے نجات نصیب کرے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے مرنے والے اور متاثر افراد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جو انسانیت کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے انہوں نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ کرونا وائرس سے متاثر افراد کو بروقت علاج فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں تا کہ کرونا وائرس کی بیماری کنٹرول ہو سکے نوجوان ایکٹر عنایا گوہر نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ غریب اور یتیم لوگوں کی مدد کرنے میں بھی کردار ادا کریں کیونکہ بہت ایسے گھرانے موجود ہے جو لاک ڈون، بے روزگاری،اور رزق نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کر رہے ہے جو حکومت وقت اور انسانیت کیلئے افسوس کا مقام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں